ممبئی پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی طرف سے فون کال کے ذریعے دھماکے کی دھمکی دینے کے بعد سیکورٹی الرٹ جاری کی ہے۔ پولیس کے مطابق فون کرنے والے نے بتایا کہ دادر کے علاقے میں واقع میکڈونلڈ میں بم دھماکہ ہوگا۔ ممبئی پولیس کو فون کرنے والے شخص نے بتایا کہ جب وہ بیسٹ بس نمبر 351 میں سفر کر رہا تھا تو اس نے دو لوگوں کو میکڈونلڈ کو دھماکے سے اڑانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا۔
Published: undefined
فون کرنے والے نے ہفتہ کی رات پولیس کنٹرول روم کو فون کر کی اس کی اطلاع دی۔ اس کال کے بعد ممبئی پولیس الرٹ ہوگئی۔ پولیس رات بھر بم کی تلاش میں مصروف رہی۔ بڑے پیمانے پر تفتیش کے بعد بھی پولیس کو ابھی تک کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔ ممبئی پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ ممبئی پولیس نے لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ پولیس نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی مشکوک چیز پائی جائے تو اس کی اطلاع پولیس کو دیں۔
Published: undefined
ممبئی پولیس کو الرٹ موڈ میں رہنے کو کہا گیا ہے۔ کسی بھی مشکوک چیز یا کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا کال موصول ہونے کو سنجیدگی سے لینے کا حکم بھی ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی پولیس فون کال کے حوالے سے مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی میں دھمکی آمیز کالیں آتی رہتی ہیں۔ 31 دسمبر 2023 کی رات کو بھی ممبئی شہر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined