سری نگر: وادی کشمیر میں بدھ کی علی الصبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز جنوبی کشمیر میں ترال سے پہلگام تک کا علاقہ بتایا جا رہا ہے
Published: undefined
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق یہ زلزلہ بدھ کی صبح 5 بجکر 43 منٹ پر آیا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 16 کلو میٹر تھی۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔
Published: undefined
جموں وکشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کو ایک قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشہ مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.6ریکارڈ ہوئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز