نئی دہلی: نئی دہلی سے وارانسی کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ہفتہ کو اتر پردیش کے خورجہ ریلوے اسٹیشن کے قریب اچانک ایک ٹریکشن موٹر میں خرابی کی وجہ سے مسافروں کو تقریباً چھ گھنٹے انتظار کے بعد دوسری ٹرین سے روانہ کیا گیا۔
Published: undefined
معلومات کے مطابق ٹرین نمبر 22436 وندے بھارت ایکسپریس پونے سات بجے خورجہ سے کچھ پہلے ٹرین کے ایک کوچ کے ٹریکشن موٹر میں خرابی کی وجہ سے کھڑی ہوگئی۔ جان پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ ٹریکشن موٹر میں خرابی کی وجہ سے ٹرین کو آگے بڑھانا ممکن نہیں ہے۔
Published: undefined
خورجہ اسٹیشن پر تقریباً ایک گھٹہ سے زیادہ وقت تک ٹرین کھڑی رہنے سے مسافروں نے ٹوئٹر پر وزارت ریلوے، وزیر ریلوے، نارتھ سینٹرل ریلوے کے جنرل منیجر اور تمام افسران کو وندے بھارت ایکسپریس کے بیچ راستے میں کھڑی ہونے کی پریشانی سے آگاہ کرنا شروع کیا۔
Published: undefined
اس کے بعد ریلوے بورڈ متحرک ہوا اور بعد میں نئی دہلی اسٹیشن سے شتابدی ایکسپریس کا ایک ریک بھیجا گیا جس میں وندے بھارت ایکسپریس کے مسافروں کو بٹھا کر تقریباً ایک بجے وارانسی کے لیے روانہ کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز