لکھنؤ: مرکزی سماجی عدل و با اختیاری کے مملکتی وزیر رام داس اٹھاولے نے کہا ہے کہ کسانوں کے مفاد کے لئے بنائے گئے نئی زرعی قوانین کو واپس لینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اٹھاولے نے بدھ کو یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ جن کسانوں نے نریندر مودی کو وزیر اعظم بنایا ہے وہ بھلا ان کے خلاف قانون کیوں بنائیں گے۔ یہ تینوں قوانین کسانوں کے مفاد میں ہیں اس لئے قانون سے پیچھے نہیں ہٹا جاسکتا ہے حالانکہ بات چیت کے ذریعہ اس میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ مرکز اور اترپردیش کی حکومت سبھی ذات۔ مذہب کے لوگوں کی مدد کرتی ہیں۔ مردا اسکیم سے غریبوں کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ ملک میں تقریباً 31 کروڑ 47 لاکھ لوگوں کو اس کا فائدہ ہوا، جبکہ دو کروڑ سے زیادہ لوگوں کو اترپردیش میں قرض ملا ہے۔ پورے ملک میں آٹھ کروڑ لوگوں کو گیس کنکشن ملے ہیں جن میں یوپی کے مستفدین کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہے۔
Published: undefined
اٹھاولے نے اعتماد کا اظہار کیا کہ سال 2022 کے انتخابات میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اور وزیر اعظم نریندر مودی کے تعاون سے دوبارہ بی جے پی اقتدار میں آئے گی اس بار بھی 300 سے زیادہ سیٹیں بی جے پی اور اس کی اتحادی پارٹیوں کے پاس آنا طے ہیں۔ وہ آج شام کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز