اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں ابھی سے ہی زوروں پر ہیں۔ سبھی سیاسی پارٹیاں منصوبہ بندی میں لگی ہوئی ہیں اور کئی پارٹیوں نے تو امیدواروں کے تعلق سے غور و خوض کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس درمیان بی جے پی کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ان کے لیڈران آپسی رنجش میں مبتلا ہیں جو آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ سماجوادی پارٹی ترجمان آشوتوش شرما نے بھی اس تعلق سے ایک ٹی وی شو میں تذکرہ کیا اور کہا کہ بی جے پی کے لیے پریشانی خود ان کی پارٹی کے لیڈران ہیں جو آپس میں لڑ رہے ہیں۔
Published: undefined
دراصل ’آج تک‘ کے ایک پروگرام میں جب آشوتوش شرما سے سوال کیا گیا کہ ان کی پارٹی یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی سے لڑنے کے لیے کیا تیاری کر رہی ہے، تو جواب میں انھوں نے کہا کہ ’’یوگی جی سے لڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بی جے پی میں آپس میں ہی جوتم پیجار چل رہا ہے، یہ خود ہی آپس میں لڑ مریں گے۔‘‘ ساتھ ہی پروگرام میں موجود بی جے پی ترجمان سمبت پاترا سے آشوتوش نے یہ سوال بھی کر دیا کہ ’’آپ کب معافی مانگیں گے ان لوگوں سے جن کی موت آکسیجن کی کمی کے سبب ہو گئی؟‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ اتر پردیش کی سیاست میں اس وقت اتھل پتھل کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اتر پردیش بی جے پی کے کئی لیڈران مرکزی قیادت سے ملاقات کر چکے ہیں اور ایسا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی یوگی کابینہ میں رد و بدل ہو سکتا ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں ابھی تک کچھ بھی صاف نہیں ہو سکا ہے کہ تبدیلی کس طرح کی ہوگی۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ 10 جون کو دہلی پہنچ چکے ہیں اور ان کی ملاقات امت شاہ سے بھی طے ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ بی جے پی کے اندر مچی ہلچل پر کس طرح قابو پایا جاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined