پٹنہ: بہارمیں لوک سبھا انتخاب کے مدنظر راشٹریہ جنتادل ( آر جے ڈی ) کی زیر قیادت مہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم پر جاری الجھن کئی دور کی بات چیت کے بعد اب سلجھ گئی ہے ۔
آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے بیٹے اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو لگ بھگ دس دن کے بعد دہلی سے یہاں لوٹنے پر نامہ نگاروںسے بات چیت میں دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ مہا گٹھ بندھن میں سب کچھ ٹھیک ہے ۔ حلیف جماعت کے امیدوار کس سیٹ سے اور کتنے سیٹوں پر انتخاب لڑیں گے اس کا اعلان رنگوں کے تہوار ہولی کے بعد کیاجائے گا۔
تیجسوی یادو نے کہاکہ مہا گٹھ بندھن پوری طرح سے متحد ہے اور قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) سے کہیں زیادہ مضبوط ہے ۔ مہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کولیکر کہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ سبھی یکساں نظریات والی جماعتیں پوری طرح سے متحد ہیں ۔ انہوںنے ہولی کے موقع پر لوگوںکو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ پلواما میں شہید جوانوں کے اعزاز میں آرجے ڈی اس سال ہولی نہیں منائے گی ۔
Published: undefined
اس سے قبل دہلی سے لوٹے ریاستی کانگریس کے صدر مدن موہن جھانے کہاکہ مہا گٹھ بندھن میں سیٹوں کو لیکر کوئی تنازعہ نہیں ہے ۔ مہا گٹھ بندھن کی حلیف جماعتوں کے مابین کچھ سیٹوں کولیکر کشمکش کی صورتحال تھی جسے دور کرلیا گیاہے ۔
وہیں مہا گٹھ بندھن کی ایک دیگر حلیف جماعت وکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) کے صدر مکیش سہنی نے کہاکہ سیٹوں کا سمجھو تہ ہو گیا ہے ۔ این ڈی اے کے خلاف مہا گٹھ بندھن کے امیدوار مضبوطی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
انہوں نے کہاکہ حکمت عملی کے تحت امیدواروں کا اعلان نہیں کیا گیاہے کیونکہ این ڈی اے نے ابھی اپنے امیدواروں کا پتہ نہیں کھولا ہے ۔ واضح رہے کہ مہا گٹھ بندھن میں آر جے ڈی ، کانگریس ، راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ( آر ایل ایس پی ) ، ہندوستانی عوام مورچہ ( ایچ اے ایم) اور وی آئی پی شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined