لکھنؤ: سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں اناؤ ریپ کیس متأثرہ کو انصاف ملنے کی امید معدوم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے منگل کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ کی سیکورٹی پر تعینات سیکورٹی اہلکار کو کلین چیٹ دی جارہی ہے جبکہ انہوں نے اپنی ڈیوٹی کے تحت ان کے ساتھ جانا تھا۔ اس سنگین معاملے کی غیرجانبدارانہ انصاف کے لئے سی بی آئی جانچ ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم ایم ایل اے کو اترپردیش سے باہر کسی جیل میں بھیجا جانا چاہیے۔
Published: undefined
اس واقعہ میں متأثرہ اور اس کے وکیل شدید طور سے زخمی ہیں۔ اور اس معاملے میں شک کو تقویت اس لئے ملتی ہے کہ پہلے اس واقعہ کے ایک گواہ کی جان جا چکی ہے۔ ملزم بی جے پی رکن اسمبلی اب بھی متأثرہ خاندان کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ متاثرہ کے ساتھ بہت ناانصافی ہوئی ہے۔ سرکار تو اس وقت بیدار ہوئی جب آٹھ اپریل 2018 کو اس نے وزیر اعلی رہائش کے پاس خودکشی کی کوشش کی۔ اتوار کو پیش آئے حادثے میں متاثرہ تو بچ گئی ہے لیکن اس کی جان خطرے میں ہے۔ اس کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے کہا کہ پولس افسران حکومت کی زبان بول رہی ہے۔ انہیں متاثرہ بیٹی کی بات بھی سننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قتل کی جانچ کسی غیر جانبدار ایجنسی سے ہوسکتی ہے۔ افسران کو انصاف کے لئے کام کرنا چاہیے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اترپردیش کےضلع رائے بریلی میں اتوار کو پیش آئے سڑک حادثے میں اناؤ ریپ متاثرہ کی چچی کی موت ہوگئی تھی جب کہ وہ اور اس کے وکیل شدید طور سے زخمی ہوگئے تھے۔ متاثرہ کار سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ رائے بریلی جیل میں بند اپنے رشتے دار سے ملنے جا رہی تھی۔ گروبخش گنج علاقے میں رائے بریلی۔باندہ ہائی وے پر سلطان پور کھیڑا موڑ کے نزدیک ایک ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined