نئی دہلی: وزیر اطلاعات ونشریات اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے دہلی انتخابات کے انچارج پرکاش جاویڈکر نے بدھ کو کہا ہے کہ ’شری رام جنم بھومی کرتن چھیتر نیاس‘ کے اعلان کی’ٹائمنگ‘ کا دہلی انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور اس سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے۔
Published: undefined
پرکاش جاویڈکر نے یہاں مرکزی کابینہ کے فیصلوں کی اطلاع دینے کے سلسلے میں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’شری رام جنم بھومی کرتن چھیتر نیاس‘ کی تشکیل کا فیصلہ ایودھیا کے لئے ہے اور انتخابات یہاں دہلی میں ہو رہے ہیں۔ اس فیصلے کا دہلی کے انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘‘
Published: undefined
یہ پوچھے جانے پر کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ نیاس کے لئے دیا گیا تین مہینے کا وقت 9 فروری کو ختم ہورہا تھا اور دہلی میں ووٹنگ 8 فروری کو ہونی ہے اور ایسے میں حکومت انتخابی ضابطہ اخلاق کے ہٹنے کا انتظار کرکے 9 فروری کو اس کا اعلان کرسکتی تھی، پرکاش جاویڈکر نے کہا کہ ’’انتخابات صرف دہلی میں ہو رہے ہیں پورے ملک میں نہیں۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں دیگر فیصلوں کے ساتھ شری رام جنم بھومی کرتن چھیتر نیاس کے تشکیل کو بھی منظوری دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی 67.703 ایکڑ تحویل میں لی گئی زمین بھی نیاس کو منتقل کرنے پر بھی کابینہ نے اپنی منظوری دی۔
Published: undefined
پرکاش جاویڈکر نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ مسجد کی تعمیر کے لئے دیئے گئے حکم کے مطابق پانچ ایکڑ زمین ایودھیا میں ہی دی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز