رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے آج ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ نجی کمپنیوں سے کرایہ پر لئے گئے ہیلی کاپٹروں میں حفاظتی معیارات میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جاتی ہے۔ بگھیل نے وقفہ سوال کے دوران بی جے پی کے سابق وزیراعلی ڈاکٹر رمن سنگھ کے ضمنی سوال کے جواب میں یہ جانکاری دی۔
Published: undefined
ڈاکٹر رمن سنگھ نے کہا کہ جن چھ کمپنیوں سے حکومت ہیلی کاپٹر کرایہ پر لے رہی ہے ان میں سی جی او الیویٹر رائے پور پروپرائیٹر کمپنی ہے، یہ ایک این ایس او سی پرمٹ ہولڈر کمپنی ہے اور یہ ڈی جی سی اے کے حفاظتی ضوابط سے مطابق نہیں ہے۔
Published: undefined
بگھیل نے کہا کہ 2019 میں ڈی جی سی اے کے ذریعہ دیئے گئے لائسنس والی کمپنی ہے پھر بھی رکن کی طرف سے جس تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اس کا جائزہ لیا جائے گا، تحفظ کے تعلق سے کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری 2019 سے 31 دسمبر 19 تک 288 دن تک نجی کمپنیوں سے ہیلی کاپٹر کرایہ پر لئے گئے جس کے عوض انہیں چودہ کروڑ چالیس لاکھ چھبیس ہزار چھ سو چوراسی روپے کی ادائیگی کی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز