کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کانگریس کے دو وزراء اعلی کے ساتھ آج لکھیم پور کھیری واقعہ کی زمینی حقیقت جاننے کے لئے وہاں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے، کیونکہ وہ صرف تین لوگ ہیں جبکہ دفعہ 144 میں چار سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہوتی ہے اس لئے حکومت کو انہیں نہیں روکنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو اتر پردیش کی حکومت نے ان کے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کو اکیلے بھی نہیں جانے دیا۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ تاناشاہی ہے کیونکہ کسانوں پر منظم حملے ہو رہے ہیں، پہلے زمینوں پر قبضہ کا قانون اور اب تین زرعی قوانین۔ راہل گاندھی نے کہا کسان دہلی کی سرحد پر مہینوں سے احتجاج کر رہے ہیں اور اب کسانوں کو قتل کیا جا رہا ہے، ان کو جیپ کے نیچے کچلا جا رہا ہے اور کچلنے والے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جار ہی۔ مرکزی وزیر کے بیٹے پر الزام ہے کہ مبینہ طور پر اس نے کسانوں کو جیپ سے کچلا ہے لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ جاتے ہیں، لیکن ان کے پاس لکھیم پور کھیری جانے کا وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا لیکن وہ (راہل گاندھی) لکھیم پور جائیں گے اور وہاں کی زمینی حقیقت جاننے کی کوشش کریں گے، کیونکہ ابھی تک زمینی حقیقت کسی کو نہیں معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وہاں جا کر مرنے والوں کے اہل خانہ سے ملنا چاہتے ہیں اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر نا چاہتے ہیں۔
Published: undefined
ذرائع ابلاغ سے ناراض نظر آئے راہل گاندھی نے کہا کہ حقیقت میں یہ کام ان کا ہے کہ وہ سچائی کو سامنے لائیں، لیکن ذرائع ابلاغ یہ کام نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا یہ کیسا انصاف ہے کہ ہم لوگوں کو اتر پردیش جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، جبکہ کچھ لوگوں کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کی کوشش ہے کہ وہ عوام کو حقیقت سے روشناس کرائے، آج کسانوں کے ساتھ چوری ہو رہی ہے، چھوٹے تاجروں کے ساتھ چوری ہو رہی اور مہنگائی کے ذریعہ عوام کے ساتھ چوری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا وہ حکومت کو بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جمہوری نظام کے حفاظتی ڈھانچے کو بند نہ کریں، نہیں تو بہت پریشانی ہوگی، مجروموں کے خلاف کارروائی کریں اور حزب اختلاف جو مدے اٹھا رہا ہے اس کو غور سے سنیں۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی کی حراست پر راہل گاندھی بولے کہ وہ پرینکا کے لئے اتر پردیش نہیں جا رہے وہ کسانوں کے مسئلہ کی وجہ سے جا رہے ہیں اور جہاں تک ان کے گھر والوں کے ساتھ ہاتھا پائی وغیرہ کی بات ہے تو اس کے لئے ان کے گھر والوں کو سہنے اور برداشت کرنے کی ٹریننگ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی جو آواز اٹھا رہی ہے وہ امید کو زندہ رکھنے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت پر دباؤ بناتے رہیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز