قومی خبریں

‘اروند کیجریوال کو جان سے مارنے کی سازش کی جا رہی ہے‘، بی جے پی اور ایل جی پر سنجے سنگھ کا سنسنی خیز  الزام

سنجے سنگھ نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی میڈیکل رپورٹ سے بھی اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ وزیر اعلی کیجریوال کے ساتھ کسی بھی وقت جیل میں کوئی ناخوشگوار واقعہ ہو سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>عآپ کے لیڈر سنجے سنگھ / آئی اے این ایس</p></div>

عآپ کے لیڈر سنجے سنگھ / آئی اے این ایس

 

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے اتوار (21 جولائی) کو اروند کیجریوال کے حوالے سے ایک بار پھر بی جے پی و ایل جی پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو نظر انداز کرنا دراصل مرکزی حکومت، بی جے پی اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ کی انہیں قتل کرنے کی سازش ہے۔

Published: undefined

ایل جی ونے سکسینہ کی طرف سے دہلی کے چیف سکریٹری کو وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کے حوالے سے لکھے گئے خط پر عآپ ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ آپ کیا مذاق کر رہے ہیں؟ کیا کوئی آدمی رات کو اپنی شوگر کم کرے گا جو کہ بہت خطرناک ہے۔ ایل جی صاحب اگر آپ کو وزیراعلیٰ کی بیماری کا علم نہیں تو آپ کو ایسا خط نہ لکھنا چاہئے۔ خدا نہ کرے کبھی آپ کے ساتھ بھی ایسا وقت آئے۔

Published: undefined

سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال کی صحت کو لے کر غلط بیانات دیے جا رہے ہیں۔ کبھی ایل جی اور بی جے پی والے کہتے ہیں کہ اروند کیجریوال کھانا نہیں کھا رہے ہیں۔ وہ بھوکے رہ کر اپنا شوگر لیول کم کر رہے ہیں۔ کبھی کہا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ جان بوجھ کر مٹھائی کھا کر اپنا شوگر لیول بڑھا رہے ہیں۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی، ملک کی حکومت اور دہلی کے ایل جی مل کر اروند کیجریوال کی زندگی سے کھیل رہے ہیں۔ انہیں جیل میں مارنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔

Published: undefined

عآپ کے ایم پی نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی میڈیکل رپورٹ سے بھی اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ وزیر اعلی کیجریوال کے ساتھ کسی بھی وقت جیل میں کوئی ناخوشگوار واقعہ ہو سکتا ہے۔ جس طرح سے ایل جی اور بی جے پی مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر سازش کر رہے ہیں، اس سے وزیر اعلیٰ کی صحت کے بارے میں شکوک و شبہات بڑھتے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے قبل تہاڑ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کے حوالے سے ایل جی کو بتایا تھا کہ وہ جان بوجھ کر کم کیلوریز کھا رہے ہیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا تھا کہ مانیٹرنگ چارٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 6 جون 2024 سے 13 جولائی 2024 کے درمیان وزیراعلیٰ نے دن میں تینوں وقت کے کھانے کے لیے تجویز کردہ پوری خوراک نہیں لی تھی۔ رپورٹ میں ان کے وزن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 2 جون 2024 کو وزیراعلیٰ کا وزن 63.5 کلوگرام تھا جو اب 61.5 کلوگرام ہو گیا ہے۔ یہ کم کیلوریز کی وجہ سے ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined