نئی دہلی: ہندوستان نے کہا ہے کہ پاکستان میں قید ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کو اپیل کا حق فراہم کرنے والے قانون میں کئی خامیاں ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی سے منظور شدہ جائزہ اور نظرثانی بل 2020 میں عالمی عدالت انصاف کی دفعات موجود نہیں ہیں اور یہ بین الاقوامی عہد کی صریح خلاف ورزی ہے۔
Published: undefined
دراصل، حال ہی میں پاکستانی کی قومی اسمبلی نے وہ بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو موت کی سزا کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ جادھو کو پاکستان کی فوجی عدالت سزائے موت سنا چکی ہے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی نے عالمی عدالت انصاف بل 2020 کو منظوری دی ہے جس کے تحت جادھو فیصلہ کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے ورچوئل پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے پاکستان کی قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے جائزہ و نظرثانی بل 2020 سے متعلق رپورٹیں دیکھی ہیں۔ یہ بل اس سلسلے میں خامیوں کے ساتھ نافذ آرڈیننس کی جگہ پر لایا گیا ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق کلبھوشن جادھو کے معاملے میں مؤثر جائزہ لینے اور اس پر دوبارہ غور کرنے کے لئے اس کے پاس مشینری موجود نہیں ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے ایک بل کو منظوری دی ہے، جس کی رو سے کُلبھوشن جادھو کو وہاں کی ہائی کورٹ میں خود کو قصوروار ٹھہرائے جانے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہو گیا ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ بل میں نظر ثانی اور پھر سے جائزہ لینے کا حق فراہم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ 21 ارکان پر مشتمل قائمہ کمیٹی سے منظوری ملنے کے بعد قومی اسمبلی نے اس بل کو منظور کیا۔ حکومت پاکستان نے اِس سے پہلے کُلبھوشن جادھو معاملہ میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے پیش نظر قومی اسمبلی میں ایک آرڈیننس پیش کیا تھا۔
Published: undefined
عالمی عدالت انصاف نے جولائی 2019 میں فیصلہ سنایا تھا کہ پاکستان کو جادھو کو قصوروار قرار دینے اور سزا سنانے کے فیصلہ کا جائزہ لینا چاہیئے۔ نیز، کلبھوشن جادھو کو بلا تاخیر قونصلر رسائی فراہم کی جائے۔ عالمی عدالت نے انصاف نے اپنے 2019 کے فیصلہ میں جادھو کو دی گئی سزا کے خلاف اپیل کرنے کے لئے مناسب پلیٹ فارم فراہم کرنے کو کہا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز