سری نگر: رواں سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے دوران اب تک زائد از سوا لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔ ماہ رواں کی آٹھ تاریخ کو بالتل کے نزدیک بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آنے سے یہ یاترا دو روز تک معطل رہی تھی۔ اس واقعے کے نتیجے میں کم سے کم سولہ یاتریوں کی موت واقع ہوئی تھی، جبکہ 15 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ نکال لیا گیا تھا۔
Published: undefined
شری امرناتھ شرائن بورڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اب تک زیاد ایک لاکھ اٹھائیس ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کے درشن کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ جولائی کو بادل پھٹنے کے بعد یاترا معطل ہوئی تھی جس کے بعد اس کو بحال کر دیا گیا اور اب دونوں روٹوں بالتل اور پہلگام سے یہ یاترا جاری ہے۔
Published: undefined
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح 6 ہزار4 سو15 یاتریوں پر مشتمل قافلہ وادی کی طرف روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ان میں 2 ہزار 4 سو 28 یاتری بالتل جبکہ 3 ہزار 9 سو 87 یاتری پہلگام کی طرف روانہ ہو گئے۔ 43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined