قومی خبریں

ملک کے نوجوان پوچھ رہے ہیں کہ ہر سال دو کروڑ نوکریاں کہاں گئیں؟ کھڑگے کا سوال

ملکارجن کھڑگے نے بے روزگاری کے مسئلہ پر مرکز کی مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ میں کہا، ’’ملک میں بے روزگاری سب سے زیادہ سلگتا ہوا مسئلہ ہے اور 15-29 سال کے لوگوں میں اس کی شرح 10 فیصد ہے

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس

 
IANS

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اتوار کے روز بے روزگاری کے مسئلہ پر مرکز کی مودی حکومت پر تنقید کی۔ کھڑگے نے ایکس پر پوسٹ میں کہا، ’’ملک میں بے روزگاری سب سے زیادہ سلگتا ہوا مسئلہ ہے۔ 15-29 سال عمر کے لوگوں میں بے روزگاری کی شرح 10 فیصد ہے (پی ایل ایف ایس: جولائی 2022-2023)۔ دیہی ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح 8.3 فیصد اور شہری ہندوستان میں 13.8 فیصد ہے۔‘‘

Published: undefined

ملکارجن کھڑگے نے کہا، ’’ملک کے نوجوان پوچھ رہے ہیں کہ ہر سال دو کروڑ نوکریاں کہاں گئیں، بھرتی کے بعد نوکری پانے تک کا سفر اتنا مشکل کیں ہو گیا اور ایم ایس ایم ای سیکٹر کو کیوں برباد کر دیا گیا؟ کروڑوں نوجوانوں کی نوکریاں، ان کا مستقبل چھیل لیا گیا، کیوں؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined