ہندوستانی فضائیہ کا ایک ’اے این-32 ایئرکرافٹ‘ تقریباً ساڑھے سات سال قبل 29 لوگوں کے ساتھ لاپتہ ہو گیا تھا۔ کافی تلاش کے بعد بھی اس کا کوئی نام و نشان نہیں ملا تھا۔ لیکن اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اس ایئرکرافٹ کا ممکنہ ملبہ خلیج بنگال میں بے حد گہرائی کے اندر موجود ہے۔ یہ ملبہ خلیج بنگال میں تقریباً 3.4 کلومیٹر کی گہرائی میں دکھائی دیا ہے۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوسین ٹیکنالوجی کی طرف سے تعینات ایک آٹونامس انڈرواٹر وہیکل (اے یو وی) کے ذریعہ لی گئی تصویروں سے پتہ چلا ہے کہ چنئی ساحل سے 310 کلومیٹر دور موجود ملبہ اے این-32 طیارہ کا ہے۔ تصویروں کی جانچ کرنے پر انھیں اے این-32 ایئرکرافٹ کے مطابق ہی اخذ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ اسی علاقہ میں کسی دیگر طیارہ کے لاپتہ ہونے کی کوئی تاریخ نہیں ہے، اس لیے ممکنہ حادثہ والے مقام پر یہ دریافت ملبہ کے ممکنہ حادثہ زدہ آئی اے ایف اے این-32 سے متعلق ہونے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کا رجسٹریشن نمبر کے-2743 والا اے این-32 طیارہ 22 جولائی 2016 کو ایک مشن کے دوران خلیج بنگال کے اوپر لاپتہ ہو گیا تھا۔ طیارہ میں 29 اہلکار سوار تھے۔ بڑے پیمانے پر تلاشی مہم اور بچاؤ مہم چلائی گئی تھی لیکن طیارہ کے لاپتہ ہونے کے بعد کسی بھی اہلکار یا طیارہ کے ملبہ کا پتہ نہیں لگ سکا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined