نئی دہلی: ہندوستان میں آج یعنی کہ 16 جنوری 2021 سے کورونا وائرس کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صبح 10.30 بجے ملک میں پہلے مرحلہ کی کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا۔
تقریباً تمام ریاستوں میں ویکسین پہنچائی جا چکی ہے۔ ڈی سی جی آئی کی جانب سے ہنگامی طور پر استعمال کے لئے سیرم انسٹی ٹیوٹ کی کووی شیلڈ اور بھارت بائیو ٹیک کی کوویکسین کو منظوری دی گئی ہے۔ پہلے مرحلہ میں طبی اہلکاروں اور فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین دی جائے گی۔ ملک بھر میں ایک ساتھ ٹیکہ کاری مہم کا آغاز ہوگا اور تمام ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے لئے مجموعی طور پر 3006 ٹیکہ کاری مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
Published: 16 Jan 2021, 8:24 AM IST
راجستھان میں جے پور کے سوائی مان سنگھ میڈیکل کالج کے پرنسپل سدھیر بھنڈاری کو سب سے پہلے ٹیکہ لگایا جائے گا جبکہ مدھیہ پردیش میں ایک اسپتال کے محافظ اور ایک معاون سمیت دیگر لوگ سب سے پہلے ٹیکہ لگوانے والوں میں شامل ہوں گے۔
وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتہ کے روز جس وقت ٹیکہ کاری مہم کا آغاز ہوگا تو ملک کورونا کی وبا کے خلاف فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو جائے گا۔
وزیر صحت ہرش وردھن نے ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کی تیاریون کا جائزہ لیا اور وزارت صحت کی زیر تعمیر عمارت میں قائم کئے گئے خصوصی کووڈ-19 کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار طریقہ سے ترجیحی گروپ کے لوگوں کو ٹیکہ کی خوراک دی جائے گی۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 10 فیصد خوراکوں کو محفوظ رکھنے اور ایک دن میں ایک مرحلہ کے دوران 100 لوگوں کو ٹیکہ لگانے کے لئے کہا گیا ہے۔
Published: 16 Jan 2021, 8:24 AM IST
کووڈ-19 وبا، ٹیکہ کاری اور اس سے متعلق سافٹ ویئر کے حوالہ سے سوالوں کے جواب دینے کے لئے ایک کال سینٹر (1075) قائم کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق سب سے پہلے ایک کروڑ طبی اہلکاروں، پیشگی محاذ پر کام کرنے والے تقریباً دو کروڑ اہلکاروں کو اور پھر 20 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ٹیکہ کی خوراک دی جائے گی۔
دوسرے مرحلہ میں شدید بیمار 50 سال سے کم عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری ہوگی۔ طبی اہلکاروں اور پیشگی محاذ پر کام کرنے والے اہلکاروں کا خرچ حکومت برداشت کرے گی۔
دہلی میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی موجودگی میں ایل این جے پی اسپتال میں ایک ڈاکٹر، ایک نرس اور ایک صفائی ملازم کو ویکسین دی جائے گی۔ قومی راجدھانی میں 81 مراکز پر کورونا کی ٹیکہ کاری مہم شروع ہوگی۔
Published: 16 Jan 2021, 8:24 AM IST
مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ممبئی کے بندرا کورلا کمپلیکس میں قائم ایک مرکز سے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کریں گے۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے بتایا کہ ممبئی میں 9 مراکز پر ٹیکہ کاری ہوگی۔ پونے کے میئر مرلیدھر موہول کے مطابق پہلے دن شہر میں 800 طبی اہلکاروں کو ٹیکہ کی خوراک دی جائے گی۔
گجرات کے احمد آباد اور گاندھی نگر کے سرکاری اسپتالوں کے میڈیکل افسران سمیت کچھ دیگر لوگوں کو ٹیکہ کی خوراک دی جائے گی اور مہم کے دوران 16000 سے زیادہ طبی اہلکاروں کو ٹیکے لگائے جائین گے۔ آسام میں صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ہمنت بسوا زرما نے بتایا کہ 1.9 لاکھ طبی اہلکاروں میں سے 6500 کو پہلے دن ٹیکہ لگایا جائے گا۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیکہ کاری مہم کے دوران ترجیحی گروپوں کی شناخت کے لئے امیدواروں کو فون کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔ سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے طبی اہلکار اس ٹیکہ کو حاصل کریں گے۔
Published: 16 Jan 2021, 8:24 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Jan 2021, 8:24 AM IST