قومی خبریں

دنیا کی سب سے بڑی کورونا ٹیسٹنگ لیب ہندوستان میں ہوگی تیار

کونسل کے صدر روی شرما نے ایک بیان میں کہا کہ دنیا میں کورونا کا ٹیکہ تیار کرنے کی کوششیں جاری ہیں لیکن کونسل نے وائرس کے ماہرین سے رابطہ کرکے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ممبئی میں ایک بہت بڑی لیب بنائی جائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: انڈین ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی ٹی) کے سابق طالب علموں نے کورونا وبا (كووڈ -19) کے متاثرین کی جانچ کے لئے دنیا کی سب سے بڑی ٹیسٹنگ لیب تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی آئی ٹی ایلومنائی کونسل نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ممبئی میں کورونا کے ٹیسٹ کے لئے ایک میگا لیب بنائے گی جس کے ذریعہ ہر ماہ ایک کروڑ لوگوں کا ٹیسٹ کیا جاسکے گا۔

Published: undefined

کونسل کے صدر روی شرما نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ دنیا میں کورونا کا ٹیکہ تیار کرنے کی کوششیں جاری ہیں لیکن کونسل نے وائرس کے ماہرین سے رابطہ کرکے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ممبئی میں ایک بہت بڑی لیب بنائی جائے۔ اس کے لئے گلوبل پارٹنرس کی تلاش اور انہیں مدعو کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

آئی آئی ٹی کے تقریباً ایک ہزار سابق طالب علم دنیا بھر میں اپنی سطح پر کوششیں کرکے اس خاص پروجیکٹ کو پورا کرنے میں مصروف ہیں۔ اس لیب میں روبوٹ ٹیکنالوجی کااستعمال کیا جائے گا اور دیگر متعدی امراض کی جانچ بھی ہوگی۔ اس میں مستقبل میں ہر ماہ دس کروڑ لوگوں کے ٹیسٹ کی سہولت ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined