نئی دہلی: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت بائیوٹیک کی کووڈ ویکسین ’کوویکسین‘ کی فراہمی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس بارے میں اطلاع فراہم کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ اس نے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ذریعے بھارت بائیوٹیک کے ذریعہ تیار کردہ کووڈ 19 کوویکسین کی سپلائی روک دی ہے۔
Published: undefined
عالمی ادارہ صحت نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے بھارت بائیوٹیک کی جانب سے تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین کوویکسین کی اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ذریعے سپلائی معطل کر دی ہے تاکہ مینوفیکچرر سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کے علاوہ جانچ میں پائی جانے والی کمیوں کو دور کیا جا سکے۔
Published: undefined
ڈبلیو ایچ او نے ویکسین حاصل کرنے والے ممالک سے مناسب کارروائی کرنے کو کہا ہے، تاہم یہ نہیں بتایا کہ کیا کارروائی کی جائے گی۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ویکسین موثر ہے اور اس کی حفاظت کے بارے میں کوئی خدشات نہیں ہیں لیکن معطلی کے نتیجے میں کوویکسین کی فراہمی میں خلل آئے گا۔ یہ معطلی 14 سے 22 مارچ تک ڈبلیو ایچ او پوسٹ ایمرجنسی یوز لسٹنگ (ای وی ایل) کے معائنہ کے نتائج کے جواب میں کی گئی ہے۔
Published: undefined
ادھر، حیدرآباد میں مقیم بھارت بائیوٹیک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ’’کووڈ 19 ویکسین کوویکسین کی افادیت اور حفاظت پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔‘‘ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، بھارت بائیوٹیک نے اپنے بیان میں کہا، "کوویکسین حاصل کرنے والے لاکھوں لوگوں کے لیے جاری کیے گئے ویکسین سرٹیفکیٹ اب بھی درست ہیں کیونکہ ویکسین کی افادیت اور حفاظت پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز