قومی خبریں

خواتین کے ریزرویشن سے متعلق بل پر آج راجیہ سبھا میں بحث ہوگی

مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے کہا ہے کہ خواتین کے ریزرویشن سے متعلق بل 'ناری شکتی وندن ادھینیم' پر آج راجیہ سبھا میں بحث کی جائے گی

<div class="paragraphs"><p>مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال / آئی اے این ایس</p></div>

مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے کہا ہے کہ خواتین کے ریزرویشن سے متعلق بل 'ناری شکتی وندن ادھینیم' پر آج راجیہ سبھا میں بحث کی جائے گی۔ میگھوال نے کہا کہ کل لوک سبھا نے اس بل کو تاریخی حمایت کے ساتھ پاس کیا، اس کے لئے ہم ان تمام ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس کی حمایت کی۔

Published: undefined

اس بل کو راجیہ سبھا میں لانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ چونکہ کل لوک سبھا میں تاخیر ہوئی تھی، اس لیے خواتین کے ریزرویشن سے متعلق بل - 'ناری شکتی وندن ایکٹ' آج راجیہ سبھا میں سپلیمنٹری بزنس کے ذریعے لایا جائے گا اور اس پر دن بھر بحث ہوتی رہے گی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ناری شکتی وندن ادھینیم-2023 (128 ویں آئینی ترمیم) جو کہ لوک سبھا اور ملک کی قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرے گا، کو لوک سبھا نے بھاری اکثریت سے منظور کیا ہے۔ لوک سبھا کے 454 ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 2 ارکان پارلیمنٹ نے بل کے خلاف ووٹ دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined