نئی دہلی: ملک کے بحرانی دور میں قرآن کریم کے پیغام کو عام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند (وقف) کے استاذ حدیث و فقہ مولانا فرید الدین قاسمی نے قرآن کریم ثواب کے لئے پڑھی جانے والی کتاب نہیں بلکہ اس پر عمل کرنے والی کتاب ہے اور مسلم امت کی اس وقت تک فلاح بہبود نہیں ہوسکتی جب تک قرآن پر مکمل طور پر عمل نہ کریں۔
Published: undefined
مولانا فرید الدین نے گزشتہ دیر رات یہاں مدرسۃ المعارف مسجد اقراء کے زیر اہمام جلسہ دستار بندی کے بعد لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم صرف ثواب کی نیت سے پڑھنے کی کتاب نہیں، بلکہ عمل کرنے کی کتاب ہے اور مسلمانوں کے درمیان جو متعدد مسائل ہیں اس کی وجہ ترک قرآن ہے۔ مولانا فریدالدین کے ساتھ مدرسۃ المعارف سے حفظ کرنے والے طلباء محمد فیصل، محمد معراج، محمد ریحان، محمد رفیق، محمد اقدس، محمد اسعد، محمد رابط، محمد احمد، محمد عمیدالزماں کی دستار بندی مولانا قاری سلیمان قاسمی، امام خطیب جامعہ جامع مسجد، مولانا عبدالقادر خاں قاسمی اور مولانا امتیاز احمد قاسمی اسلامک فقہ اکیڈمی نے بھی دستار بندی کی۔
Published: undefined
مولانا فرید الدین نے کہا کہ ایک سے ایک ذہین شخص فطین ہوتے ہیں لیکن سب کے حصے میں قرآن کا حفظ نہیں آتا۔ ان لوگوں پر اللہ کا اکرام ہے جنہوں نے قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ انہوں نے حفظ کرنے والے حفاظ کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا بوجھ ہے جس میں پہاڑ جیسا طاقت ور بھی بوجھ اٹھانے کا اہل نہیں ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کو قرآن سے جڑنے اور اس پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس دن مسلمان اپنے اوپر قرآن پر عمل یقینی بنالیں گے اس دن مسلمانوں کے بیشتر مسائل حل ہوجائیں گے۔
Published: undefined
اسلامک فقہ اکیڈمی کے مفتی امتیازاحمد نے کہا کہ قرآن وہ معجزاتی کتاب ہے جس کی تفسیر قیامت تک لکھی جاتی رہے گی اور اس کے نئے پہلو سامنے آتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہزاروں تفاسیر اور تراجم قرآن کے موجود ہیں لیکن اہل علم نئے پہلو اور نئے انکشافات کے ساتھ قرآن کریم کی تفسیرلکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم ہمارے لئے راہ عمل ہے لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ہم نے صرف تبرک کی کتاب بنادیا ہے۔ مدرسۃ المعارف کے ناظم اور پروگرام کے کنوینر قاری سمیع اللہ نے پروگرام کے اغراض مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد لوگوں کو قران کی طرف متوجہ کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز