قومی خبریں

کشمیر میں موسم خوشگوار، درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں بہتری

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 12 مارچ تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: وادی کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار ہے جس کے ساتھ ہی جہاں پارکوں اور باغوں میں لوگوں کے آنے جانے کا سلسلہ بڑھنے لگا ہے وہیں لوگوں نے بھی گرمی کے لئے ہیٹروں کا استعمال کرنا بند کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 12 مارچ تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں پہلگام، گلمرگ اور کپوارہ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ ہوئی ہے۔

Published: undefined

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Published: undefined

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ دریں اثنا وادی میں بدھ کو بھی صبح سے ہی موسم نہ صرف خشک رہا بلکہ دھوپ بھی چھائی رہی جس سے لوگوں کو لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined