الہ آباد: الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش مدرسہ بورڈ کو جھٹکا دیتے ہوئے یوپی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ 2004 کو غیر آئینی قرار دیا ہے اور اسے منسوخ کر دیا ہے۔ عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ یہ ایکٹ سیکولرازم کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ نیز، یوپی حکومت کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کی مزید تعلیم کے لیے ایک منصوبہ بنائے اور انہیں مرکزی دھارے کے تعلیمی نظام میں شامل کرے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ انشومن سنگھ راٹھور سمیت کئی لوگوں نے یوپی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ 2004 اور اس کے اختیارات کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت میں عرضداشت داخل کی تھی۔ اس عرضداشت میں حکومت ہند، ریاستی حکومت اور محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے مدارس کے انتظام اور دی جانے والی امداد پر اعتراضات کیے گئے تھے۔ عرضداشت پر سماعت کے بعد جسٹس ویویک چودھری اور جسٹس سبھاش ودیارتھی کی ڈویژن بنچ نے یہ حکم سنایا۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ کی بنچ کے اس فیصلے کے بعد اب تمام امداد یافتہ مدارس کو ملنے والی گرانٹ یعنی حکومتی امداد بند ہو جائے گی اور حکومت کی امداد پر چلنے والے مدارس ختم ہو جائیں گے۔ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ حکومت کی مالی امداد سے چلنے والے مدارس میں مذہبی تعلیم دی جا رہی تھی۔ عدالت نے اسے سیکولرازم کے بنیادی اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے مدرسوں کے امداد سے متعلق قانون کو رد کر دیا۔
Published: undefined
اس سے قبل یوگی حکومت نے ریاست میں چل رہے مدارس کا سروے کرایا تھا۔ سروے میں انکشاف ہوا تھا کہ ریاست میں 16513 تسلیم شدہ مدارس ہیں۔ جبکہ ساڑھے آٹھ ہزار غیر تسلیم شدہ مدارس بھی چل رہے ہیں۔ اس کے بعد یہ الزامات لگائے گئے کہ ان مدارس کو غیر ملکی فنڈنگ ملتی ہے جس کا وہ غلط استعمال کر رہے ہیں۔ اس معاملے کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ایس آئی ٹی نے اپنی جانچ کے بعد یوگی حکومت سے تقریباً 13 ہزار مدارس کو بند کرنے کی سفارش کی تھی۔ جانچ میں غیر قانونی پائے جانے والے زیادہ تر مدارس نیپال کی سرحد پر واقع ہیں۔
Published: undefined
ایس آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ یہ مدارس گزشتہ دو دہائیوں میں خلیجی ممالک سے ملنے والی رقم سے بنائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں ایس آئی ٹی نے کہا کہ جب ان مدارس سے ان کی آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات مانگی گئیں تو وہ انہیں فراہم نہیں کر سکے، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت جمع کی گئی رقم کو حوالہ کے ذریعے مدرسوں کی تعمیر کے لیے بھیجا گیا۔ زیادہ تر مدارس نے اپنے جواب میں چندے کی رقم سے مدرسے کی تعمیر کا دعویٰ کیا مگر چندہ دینے والوں کے نام نہیں بتا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز