ممبئی: صنعت کار اور ٹاٹا سنس گروپ کے امیریٹس چیئرمین رتن ٹاٹا نے ممبئی دہشت گردانہ حملے کی 12 ویں برسی پر جمعرات کو کہا کہ تجارتی شہر میں رہنے والے مختلف قسم کے لوگوں نے اس بحران کے وقت سبھی اختلافات کو درکنار کرکے جس جذبے اور صبر کا مظاہرہ کیا تھا اس کی مثال نہیں ملتی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ 26 نومبر 2012 کو ممبئی حملے کا اہم نشانہ ٹاٹا گروپ کا تاج ہوٹل تھا۔ اس حملے میں 150 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے اور 300 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ رتن ٹاٹا نے حملے کی 12 ویں برسی پر انسٹا گرام پر ایک بہت ہی جذباتی پوسٹ لکھی جسے انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بھی شیئر کیا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ ٹاٹا نے ہوٹل تاج کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
Published: undefined
رتن ٹاٹا نے لکھا، ’’12 سال پہلے آج کے دن جو شدید تباہی ہوئی تھی اسے بھلایا نہیں جا سکتا۔ لیکن اس سے بھی زیادہ یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ اس دن کس طرح مختلف اقسام کے لوگوں والی ممبئی میں لوگوں نے متحد ہوکر اپنے سبھی اختلافات کو بھلاکر دہشت گردی اور تباہی سے مقابلہ کیا تھا۔ وہ قابل ستائش ہے اور ہمیں اپنے اتحاد کو سنبھال کر رکھنے کی ضرورت ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’’آج ہمیں یقینی طور پر ان بہادر لوگوں کا احترام کے طورپر سوگ منانا چاہیے جنہوں نے دشمن سے مقابلے میں اپنی زندگی نیچھاور کردی، لیکن ہمیں اس بات کی ستائش بھی کرنی چاہیے کہ ہم نے کس طرح سے اتحاد، ہمدردی اور حساسیت کا مظاہرہ کیا تھا اور ہمیں امید ہے کہ آنے والے برسوں میں بھی ہم اسے برقرار رکھیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز