قومی خبریں

روس میں ویزا، ماسٹر کارڈ کی خدمات معطل کرنے کے فیصلے کو امریکہ نے سراہا

وائٹ ہاؤس کی جانب آج جاری بیان میں کہا گیا کہ بائیڈن-زیلینسکی بات چیت کے بعد امریکی صدر نے روس میں ویزا اور ماسٹر کارڈ کی خدمات معطل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

واشنگٹن: امریکہ نے ہفتے کے روز روس میں ویزا اور ماسٹر کارڈ خدمات کو معطل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب آج جاری بیان میں کہا گیا کہ بائیڈن-زیلینسکی بات چیت کے بعد امریکی صدر نے روس میں ویزا اور ماسٹر کارڈ کی خدمات معطل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا کہ ’صدر بائیڈن نے یوکرین میں روس کی جارحیت کے لیے اس پر پابندیاں بڑھانے کے لیے امریکہ، اس کے اتحادیوں، شراکت داروں اور نجی صنعت کی طرف سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ بائیڈن نے خاص طور پر آج شام ویزا اور ماسٹر کارڈ کی طرف سے خدمات معطل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا‘۔

Published: undefined

قبل ازیں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹوئٹر پر کہا کہ انھوں نے ہفتے کے روز بائیڈن کے ساتھ فون پر بات کی۔ اس دوران انہوں نے کیف کے لیے مغربی حمایت اور روس مخالف پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ بائیڈن انتظامیہ یوکرین کے لیے امداد میں اضافہ کر رہی ہے اور اضافی فنڈنگ ​​حاصل کرنے کے لیے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق بات چیت تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔

Published: undefined

زیلنسکی نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’امریکہ کے ساتھ مسلسل ہو رہی بات چیت کے تحت میں نے امریکی صدر کے ساتھ ایک اور بات چیت کی ہے۔ مذاکرات کے ایجنڈے میں سکیورٹی، یوکرین کے لیے مالی امداد اور روس کے خلاف پابندیوں کا جاری رکھنا شامل تھا‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined