اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) جمعرات کو سہ پہر 3 بجے مسجد اقصیٰ کے احاطے کی صورتحال پر بحث کرے گی۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹ میں دی گئی ہے۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع پر یو این ایس سی کی میٹنگ آج سہ پہر 3 بجے مقرر ہے۔ اس میٹنگ میں مسجد اقصیٰ کے اطراف کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چین اور متحدہ عرب امارات نے اس میٹنگ کے انعقاد کی درخواست کی ہے۔
Published: undefined
روس کی اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ منگل کو اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر إيتمار بن غفير نے یروشلم میں ٹیمپل ماؤنٹ کا دورہ کیا، جہاں مسجد الاقصی واقع ہے۔ سعودی عرب، قطر، اردن اور متحدہ عرب امارات نے مسٹر غفير کے دورے کی مذمت کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined