قومی خبریں

مرکزی وزیر مالیات نے سرکاری بینکوں کے سربراہان کے ساتھ کی میٹنگ، معاشی حالات کا لیا جائزہ

سرکاری بینکوں کے سربراہان کے ساتھ وزیر مالیات کی یہ میٹنگ کافی اہم تصور کی جا رہی ہے، ایسا اس لیے کیونکہ اس وقت عالمی بینکنگ بحران کی آمد نے دنیا بھر کے بینکوں کو خوفزدہ کر رکھا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر<a href="https://twitter.com/FinMinIndia">@FinMinIndia</a></p></div>

تصویر ٹوئٹر@FinMinIndia

 

ہفتہ کے روز مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے سرکاری بینکوں کے سربراہان کے ساتھ ایک انتہائی اہم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں پبلک سیکٹر بینک کے ساتھ کچھ اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ نرملا سیتارمن کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں بینکوں کی معاشی صحت، صلاحیت اور مالیاتی پیمانوں کی بنیاد پر سرکاری بینکوں کے موجودہ حالات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Published: undefined

میٹنگ میں مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے ساتھ وزیر مملکت برائے مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڈ بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں میٹنگ میں فائنانس سروس ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری اور ملک کے سب سے بڑے سرکاری بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے چیئرمین نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران سرکاری بینکوں کے منیجنگ ڈائریکٹرس اور سی ای او نے کئی اہم ایشوز پر وزیر مالیات کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

سرکاری بینکوں کے سربراہان کے ساتھ وزیر مالیات کی یہ میٹنگ کافی اہم تصور کی جا رہی ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ اس وقت عالمی بینکنگ بحران کی آمد نے دنیا بھر کے بینکوں کو خوفزدہ کر رکھا ہے۔ امریکہ کے ’سگنیچر بینک‘ سے پہلے سلیکان ویلی بینک کے بحران کا اثر عالمی بینکنگ بحران کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سوئٹزرلینڈ کا کریڈٹ سوئس بینک بھی حال ہی میں مالی بحران میں پھنسنے کے بعد یو بی ایس کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے اور اس کی ساکھ بمشکل بچ سکی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 24 مارچ کو لوک سبھا میں مالیاتی بل کے پاس کیے جانے کے دوران وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے اعلان کیا تھا کہ سرکاری ملازمین کے لیے نیشنل پنشن اسکیم کو مزید پرکشش بنایا جائے گا۔ اس کے لیے انھوں نے نیشنل پنشن اسکیم کو لے کر کمیٹی بنائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ فائنانس سکریٹری کی صدارت میں اس کمیٹی کی تشکیل ہوگی۔ وزیر مالیات نے کہا ہے کہ اس کمیٹی کی سفارشات مرکزی حکومت کے ملازمین اور ریاستی حکومت کے ملازمین سمیت سبھی پر نافذ ہوں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined