وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج مرکزی کابینہ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تینوں زرعی قوانین کی واپسی سے متعلق قرارداد کو منظوری مل گئی۔ تینوں زرعی قوانین کی واپسی کا اعلان گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے نام خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔ آج ان قوانین کی واپسی والے بل پر مرکزی کابینہ کی بھی مہر لگ گئی۔ کابینہ نے اتفاق رائے سے زرعی بل واپس لینے کی قرارداد پاس کر دی ہے۔
Published: undefined
مرکزی کابینہ سے زرعی قوانین واپسی سے متعلق قراراد کو منظوری ملنے کے بعد اب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اسے پاس کروایا جائے گا اور تینوں زرعی قوانین باضابطہ طور پر ختم ہو جائیں گے۔ مانا جا رہا ہے کہ مودی کابینہ جلد ان قوانین کی واپسی پر اپنی منظوری دے سکتی ہے۔ کابینہ کی میٹنگ آج وزیر اعظم دفتر میں صبح 11 بجے شروع ہوئی تھی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 29 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ پارلیمانی ضابطوں کے مطابق کسی بھی پرانے قانون کو واپس لینے کا بھی وہی عمل ہے جو کسی نئے قانون کو بنانے کا ہے۔ جس طرح سے کوئی نیا قانون بنانے کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے بل پاس کروانا پڑتا ہے، ٹھیک اسی طرح پرانے قانون کے واپس لینے یا ختم کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے بل پاس کروانا پڑتا ہے۔
Published: undefined
پارلیمانی اجلاس میں لوک سبھا یا راجیہ سبھا میں تینوں قوانین کے لیے یا تو تین الگ الگ یا پھر تینوں کے لیے ایک ہی بل پیش کیا جائے گا۔ پیش ہونے کے بعد بحث کرائی جائے گی، یا پھر بغیر بحث کے ہی بل پہلے ایک ایوان سے اور پھر دوسرے ایوان سے پاس ہونے کے بعد منظوری کے لیے صدر جمہوریہ کے پاس بھیجا جائے گا۔ صدر جمہوریہ کی منظوری ملتے ہی تینوں زرعی قوانین منسوخ ہو جائیں گے۔ بل پاس ہونے میں کتنا وقت لگے گا، یہ حکومت کی ترجیحات پر منحصر کرے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined