ابھی اتر پردیش کے گونڈا اور امروہہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ کی جانچ چل ہی رہی ہے، اور اب راجستھان میں ایک بڑا ٹرین حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈونگرپور میں اتوار کی شب ٹرین کو ڈیریل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن لوکو پائلٹ کی سمجھداری کے سبب حادثہ ٹل گیا۔ لوکو پائلٹ نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بریک لگا کر عین وقت پر ٹرین روک دی، ورنہ انجن اور ڈبہ پٹری سے اتر جاتے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ سماج دشمن عناصر نے ریلوے ٹریک پر لوہے کا سریا رکھ دیا تھا۔ اس سے پہلے کہ حادثہ سرزد ہوتا، لوکو پائلٹ نے دیکھ لیا کہ پٹری پر کچھ رکھا ہوا ہے۔ اس نے فوراً بریک لگایا جس سے ٹرین رک گئی۔ اس کی خبر ملتے ہی ریلوے کے افسران جائے وقوع پر پہنچے اور آس پاس کا جائزہ لیا۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق اساروا سے جئے پور ہوتے ہوئے اودے پور جانے والی ٹرین کو اودے پور اور ڈونگرپور کے درمیان اتوار کی شب 11.30 بجے کے قریب ڈیریل کرنے کی کوشش کی گئی۔ ڈونگرپور کے رشبھ دیو کے پاس ٹرین پہنچی تھی تبھی ٹریک پر لوکو پائلٹ کی نظر پڑی جہاں لوہے کے سریے پڑے ہوئے تھے۔ ٹرین کی رفتار زیادہ تھی، پھر بھی لوکو پائلٹ نے بریک لگائی۔ بریک لگانے کے باوجود ٹرین تھوڑی دور تک آگے بڑھی اور کچھ سریے ٹرین کی انجن میں بھی پھنس گئے۔ حالانکہ اس سے انجن کو کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 25 منٹ کے بعد ٹرین کو پھر سے اودے پور کے لیے روانہ کیا گیا۔ اب ڈونگرپور کی صدر تھانہ پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے کہ آخر پٹری پر سریا کس نے رکھا۔ جی آر پی کے افسران نے بھی اپنی طرف سے جانچ شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی اِسی ٹریک پر برج کو دھماکہ سے اڑانے کی سازش کی گئی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں کچھ نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا تھا۔ معاملہ 12 نومبر 2022 کا ہے جب اوڈا برج کو اڑانے کی سازش تیار کی گئی تھی اور دھماکہ بھی ڈیٹونیٹر سے کر دیا گیا تھا۔ اس دھماکہ سے پٹریاں کریک کر گئی تھیں۔ صبح جب کچھ نوجوانوں نے پٹری پر کریک کو دیکھا تو اس کی خبر پولیس کو دی۔ پھر اودے پور آ رہی ٹرین کو راستے میں ہی روک دیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined