نئی دہلی: سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ تین دہائی قبل ملک کے سامنے جو معاشی بحران تھا، اسی کے سبب شروع ہوئے لبرلائزیشن کے عمل کے بعد ملک نے قابل افتخار معاشی ترقی حاصل کی، لیکن آنے والے وقت، زیادہ سخت ہے لہٰذا یہ وقت خوشی اور جشن کا نہیں، بلکہ سامنے کھڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود احتسابی کا ہے۔
Published: 23 Jul 2021, 8:12 PM IST
ڈاکٹر سنگھ نے ملک میں تین دہائی قبل شروع کیے گئے معاشی اصلاحات کے 30 سال مکمل ہونے کی ماقبل شام جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ’30 سال پہلے 1991 میں کانگریس پارٹی کی قیادت میں ملک نے معیشت میں اصلاحات کی اہم شروعات کرکے نئی معاشی پالیسی شروع کی۔ اس کے بعد کی حکومتوں نے مسلسل ملک کو تین کھرب ڈالر کی معیشت کی طرف لے جانے کے لیے جو راہ تیار کی گئی تھی‘ اس پر مسلسل پیش رفت کی ہے‘۔
Published: 23 Jul 2021, 8:12 PM IST
انہوں نے کہا کہ مسلسل آگے بڑھنے والی ہماری معیشت کو کووڈ-19 وبا نے تباہ کیا ہے اور اس سے ہمارے ملک کے کروڑوں باشندوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔ اس کے سبب ملک، صحت اور تعلیم کے شعبے میں پچھڑ گیا ہے اور لاتعداد افراد کے سامنے روزی-روٹی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔
Published: 23 Jul 2021, 8:12 PM IST
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان معاشی اصلاحات کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا ہے کہ اس دوران ملک کے تقریباً 30 کروڑ افراد کو غریبی سے باہر نکالنے کا موقع ملا اور کروڑوں نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔ دنیا کی کئی اہم کمپنیوں نے ہندوستان کا رخ کیا، جس کے سبب ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر رفتار ملی اور ملک کئی شعبوں میں عالمی طاقت طور پر ابھر کر سامنے آیا۔
Published: 23 Jul 2021, 8:12 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Jul 2021, 8:12 PM IST
تصویر: پریس ریلیز