جموں: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا وقت نزدیک آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لئے وہ وقت آگیا ہے جب انہیں ایک ایسا فیصلہ کرنا ہے جو جمہوریت کا سب سے بڑا فیصلہ ہوتا ہے۔ موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو سانبہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔
Published: undefined
الطاف بخاری نے کیا کہ 'اب یہاں الیکشن کا وقت نزدیک آنے والا ہے اس ہفتے الیکشن کمیشن دورہ کرنے والا ہے جن سے سیاسی لیڈر اور افسران بھی ملیں گے'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'آپ لوگوں کے لئے وہ وقت آگیا ہے جب آپ کو فیصلہ کرنا ہے اور یہ فیصلہ جمہوریت کا سب سے بڑا فیصلہ ہوتا ہے'۔ الطاف بخاری نے کہا کہ آج کا جو ووٹ ہے وہ تاریخی ووٹ ہے کیونکہ 1947 میں ملک آزاد تو ہوا لیکن ہم نے اس وقت بھی اپنا فیصلہ ایک پارٹی کے ہاتھ میں چھوڑ دیا۔
Published: undefined
الطاف بخاری نے کہا کہ 'پانچ اگست 2019 کو ہماری خصوصی پوزیشن کو ختم کیا گیا اس میں اگرچہ زیادہ کچھ بچا نہیں تھا لیکن ایک چیز ضرور تھی کہ ہمارے بچوں کی نوکریاں محفوظ تھیں'۔ ان کا کہنا تھا کہ جب یہاں کے بچوں کے لئے صرف درجہ چہارم کی نوکریاں رکھنے کا فیصلہ لیا گیا تو اپنی پارٹی نے وہ فیصلہ واپس لینے میں کلیدی رول ادا کیا۔ م بخاری نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ یہاں جب صنعتی انقلاب آئے گا تو اس میں ہمارے 80 فیصد لوگ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس انڈسٹری میں ہمارے 80 فی صد لوگ نہیں ہوں گے ہم اس کو یہاں کام نہیں کرنے دیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined