ادھم پور: ضلع مجسٹریٹ ادھم پور اندھو کنول چب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر بہت خطرناک ہوگی اور یہاں تک کہ چھوٹے بچے بھی اس وبا کی زد میں آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلیک فنگس بھی خطرناک بیماری ہے جس کی وجہ سے انسانی اعضا بالخصوص آنکھیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ اندھو کنول چب نے جمعرات کو یہاں لوگوں سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’تیسری لہر چھوٹے بچوں کو متاثر کرے گی۔ یعنی گھر میں جو سب سے چھوٹا بچہ ہوگا وہ بھی کووڈ کی زد میں آ جائے گا۔‘‘
Published: undefined
اندھو کنول نے مزید کہا کہ ’’ہمیں بتایا گیا ہے کہ بلیک فنگس نامی چیز بھی آنے والی ہے۔ بلیک فنگس لگنے سے آنکھیں متاثر ہوں گی۔ آنکھوں کی سرجری کرانی پڑے گی، یا کیا پتہ آنکھیں ہی نکالنی پڑیں۔ ناک والے حصے پر بھی سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔‘‘ انھوں نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’یہ باتیں میں اس لئے بتا رہی ہوں کیوں کہ ہم لوگوں کو یہ سمجھنا پڑے گا کہ اب صورتحال دن بہ دن بد سے بدتر ہو جائے گی، اگر ہم اپنے آپ کو کنٹرول نہیں کریں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined