جدہ: سوڈان میں خانہ جنگی کے باعث حالات انتہائی خراب ہیں۔ ایسے میں آپریشن کاویری کے تحت ہندوستانیوں کو وہاں سے بحفاظت نکالا جا رہا ہے۔ بدھ کے روز بحران زدہ سوڈان سے روانہ ہونے والے ہندوستانی فضائیہ کے دوسرے سی-130جے طیارے پر سوار 135 ہندوستانیوں کا تیسرا دستہ سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گیا۔
Published: undefined
قبل ازیں وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلیدھرن نے دوسرے دستے میں 148 ہندوستانیوں کو بحفاظت باہر نکالا۔ وہیں، بحری جہاز آئی این ایس سومیدھا بھی 278 مسافروں کے ساتھ جدہ بندرگاہ پہنچ گیا۔ امید کی جا رہی ہے کہ تمام ہندوستانیوں کو سوڈان سے بحفاظت نکال لیا جائے گا۔
Published: undefined
سوڈان سے تیسرا دستہ سعودی پہنچنے پر وزارت خارجہ نے ٹوئٹ کیا ’’آپریشن کاویری شباب پر ہے۔ دوسری IAF C-130J پرواز پورٹ سوڈان سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی، جس میں مزید 135 مسافر سوار تھے۔ یہ آپریشن کاویری کے تحت ہے، انخلاء کا تیسرا دستہ ہے۔‘‘
Published: undefined
منگل کو مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے جدہ کے انٹرنیشنل انڈین اسکول میں ٹرانزٹ سہولت کا معائنہ کیا، جہاں سوڈان سے نکالے گئے ہندوستانیوں کو ہندوستان آنے سے پہلے رکھا جا رہا ہے۔ اس کے بعد ایم او ایس نے ٹوئٹ کیا ’’جدہ میں اس جگہ کا معائنہ کیا جہاں سوڈان سے نکالے گئے ہندوستانیوں کو ہندوستان جانے سے پہلے رکھا جائے گا۔ اس میں آرام دہ گدے، تازہ کھانا، بیت الخلاء، طبی سہولیات، وائی فائی وغیرہ جیسی مکمل سہولیات موجود ہیں۔‘‘
Published: undefined
دارالحکومت خرطوم میں سوڈانی فوج اور نیم فوجی گروپوں کے درمیان لڑائی تیز ہونے کے بعد وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کو بتایا کہ جنگ زدہ سوڈان سے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے 'آپریشن کاویری' جاری ہے اور تقریباً 500 ہندوستانی پورٹ سوڈان پہنچ چکے ہیں۔
Published: undefined
ہندوستان نے جنگ زدہ ملک سے پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لیے ’آپریشن کاویری‘ شروع کیا۔ ہندوستانی بحریہ کا آئی این ایس تیغ منگل کو سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لئے 'آپریشن کاویری' میں شامل ہوا۔ وزارت خارجہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ فریگیٹ منگل کو پورٹ سوڈان پہنچا جس میں اضافی افسران اور پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کے لیے ضروری امدادی سامان تھا۔
Published: undefined
وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان ارندم باگچی نے منگل کو ٹوئٹ کیا ’’آئی اے این ایس تیغ آپریشن کاویری میں شامل ہوا۔ اضافی افسران اور پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کے لیے ضروری امدادی سامان کے ساتھ پورٹ سوڈان پہنچا۔" باغچی نے کہا، "پورٹ سوڈان میں سفارت خانے کا کیمپ دفتر کی طرف سے جاری انخلاء کی کوششوں کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔"
خیال رہے کہ سوڈان میں متحارب گروپوں نے پیر کو امریکہ اور سعودی عرب کی ثالثی کے بعد 72 گھنٹے کی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، لہذا کئی ممالک اپنے شہریوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز