پٹنہ: بہار آج عظیم اتحاد حکومت کے لیے اہم دن ہے۔ این ڈی اے سے علیحدگی کے بعد وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت میں بننے والی نئی حکومت کو آج اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنی ہے۔ خیال رہے کہ بہار قانون ساز اسمبلی کا ایک روزہ خصوصی اجلاس آج بدھ کے روز طلب کیا گیا ہے۔ جے ڈی یو-آر جے ڈی اتحاد کو آج اس خصوصی اجلاس کے دوران ایوان میں فلور ٹیسٹ میں اپنی اکثریت ثابت کرنی ہوگی۔
Published: undefined
ادھر، قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر وجے سنہا نے اپنا عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ بہار کی 243 سیٹوں والی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 122 ایم ایل ایز کی ضرورت ہے۔ ایسے میں نتیش کمار کی قیادت میں عظیم اتحاد کے پاس فی الحال 164 ایم ایل اے ہیں۔ جو آسانی سے فلور ٹیسٹ میں اپنی اکثریت ثابت کر سکتے ہیں۔ جبکہ بی جے پی کے پاس صرف 77 ایم ایل اے ہیں۔
Published: undefined
این ڈی اے سے تعلقات توڑنے کے بعد نتیش کمار نے 9 اگست کو لالو یادو کی پارٹی راشٹریہ جنتا دل، کانگریس اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا دعویٰ دوبارہ پیش کیا تھا۔ جس کے بعد نتیش نے 10 تاریخ کو راج بھون میں وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا، جبکہ تیجسوی یادو نائب وزیر اعلیٰ بن گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined