قومی خبریں

لکھنؤ میں آوارہ کتوں کی دہشت، ماں کے سامنے ہی بچے کو نوچ ڈالا

آئی آئی ایم روڈ پر ماں کے سامنے ہی ایک 6 سالہ بچے پر کتوں کے ایک جھنڈ نے حملہ کر دیا، بچے کو بچانے کی کوشش میں ماں بھی زخمی ہوگئی۔ انتظامیہ سے ان کتوں کے خلاف کارروائی کی مانگ کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آوارہ کتوں کی علامتی تصویر /  سوشل میڈیا</p></div>

آوارہ کتوں کی علامتی تصویر / سوشل میڈیا

 

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کتوں کی دہشت پھیلی ہوئی ہے۔ یہاں کے آئی آئی ایم روڈ پرواقع سہارا سٹی ہوم رو ہاؤس کے پاس ایک 6 سالہ معصوم بچے کو اس کی ماں کے سامنے ہی آوارہ کتے نوچنے لگے جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔ کتوں نے اس بچے کو 20 جگہوں پر نوچ ڈالا۔ وہاں موجود لوگوں نے کسی طرح کتوں کو بھگا کر بچے کی جان بچائی، بچے کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق بچے کی ماں نے بتایا کہ ان کا بیٹا ایک پرائیویٹ اسکول میں پہلی جماعت میں پڑھتا ہے۔گزشتہ 16 فروری کو وہ اپنے محلے کی خواتین کے ساتھ محلے میں ٹہل رہی تھی، ان کا بیٹا بھی ان کے ساتھ تھا۔ اسی دوران کتوں کے ایک جھنڈ نے ان کے بیٹے پر حملہ کر دیا۔ 6-7 کتوں نے ان کے بیٹے کو کئی جگہوں پر کاٹ لیا۔ بچے کے ہاتھ، گلے، گردن، سر اور ٹانگوں پر کاٹنے کے زخم آئے ہیں۔

Published: undefined

بچے کی ماں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بچے کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن کتوں نے انہیں بھی دوڑا لیا اور وہ سڑک پر گر کر زخمی ہو گئیں۔ اسی اثنا میں وہاں سے گزرتی ہوئی ایک خاتون نے ایک ڈنڈا اٹھا کر ان کتوں کو بھگایا۔ اس کے بعد زخمی بچے کو اٹھا کر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اگر راہگیر خاتون نے کتوں کو نہ بھگایا ہوتا تو وہ کتے اس بچے کی جان بھی لے سکتے تھے۔ اس واقعے کی شکایت پولیس میں درج کرائی گئی ہے۔ کتوں کے حملے میں زخمی بچے کی والدہ نے بتایا کہ پوری کالونی میں کتوں کی دہشت ہے۔پہلے بھی کتوں نے حملہ کرتے ہوئے کئی لوگوں کو زخمی کردیا تھا۔ کالونی کے لوگوں نے اس ضمن میں میٹنگ کی اور انتظامیہ سے ان کتوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined