قومی خبریں

دہلی میں درجہ حرارت 52.9 ڈگری سیلسیس، محکمہ موسمیات بھی حیران! سینسر کی جانچ کا حکم

ڈی جی آئی ایم ڈی نے کہا، ’’یہ غیر معمولی لگتا ہے کیونکہ یہ اعداد و شمار دیگر تمام اسٹیشنوں کے مقابلے مختلف ہے۔ ہم نے پریس ریلیز جاری کی ہے۔ موقع پر ڈیٹا چیک کرنے کے لیے ایک ٹیم بھی بھیج دی گئی ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>دہلی شدید گرمی / Getty Images</p></div>

دہلی شدید گرمی / Getty Images

 
Hindustan Times

نئی دہلی: شمالی ہندوستان میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے۔ دہلی کے منگیش پور میں بدھ کو درجہ حرارت 52.9 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جس نے محکمہ موسمیات کو بھی حیران کر دیا ہے۔ محکمہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علاقائی موسمیاتی مرکز کے درجہ حرارت ریکارڈ کرنے والے سینسر کی جانچ کی جائے گی۔

ڈی جی آئی ایم ڈی نے کہا، ’’یہ غیر معمولی لگتا ہے کیونکہ یہ اعداد و شمار این سی آر کے دیگر تمام اسٹیشنوں کے مقابلے مختلف ہے۔ اب ہم نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے۔ موقع پر ڈیٹا چیک کرنے کے لیے ایک ٹیم بھی بھیج دی گئی ہے۔‘‘

Published: undefined

خواہ سینسر میں گڑبڑی ہو یا نہیں اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ دہلی میں اس وقت صحرائی علاقوں جیسی گرمی پڑ رہی ہے۔ بدھ کو حالات ایسے تھے کہ دہلی دبئی سے زیادہ گرم تھا۔ یہ دہلی کی تاریخ کا گرم ترین دن تھا۔ درحقیقت قومی راجدھانی اور شمالی ہندوستان کے بڑے حصے گزشتہ چند دنوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ دہلی کے کم از کم تین موسمی مراکز - منگیش پور، نریلا اور نجف گڑھ - میں منگل کو بھی درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے اعداد و شمار کے مطابق، دہلی کے پرائمری ویدر اسٹیشن صفدرجنگ آبزرویٹری میں بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو 79 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ 17 جون 1945 کو یہ 46.7 ڈگری سیلسیس تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق شہر کے دیگر علاقوں میں بھی گرمی دیکھی گئی اور نجف گڑھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49.1 ڈگری سیلسیس، پوسا میں 49 ڈگری سیلسیس اور نریلا میں 48.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

پی ٹی آئی کے مطابق، آئی ایم ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ دہلی-این سی آر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہر کے مختلف حصوں میں 45.2 ڈگری سیلسیس سے 49.1 ڈگری سیلسیس تک رہا۔ دیگر اسٹیشنوں کے مقابلے منگیش پور میں 52.9 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

حکام کے مطابق راجستھان سے شہر میں چلنے والی گرم ہواؤں کی وجہ سے قومی راجدھانی میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔ شام کے وقت موسم میں اچانک تبدیلی آئی اور شہر کے بعض علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی۔ تاہم اس سے نمی کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے لوگوں کی بے چینی میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ پیش گوئی کے مطابق آنے والے دنوں میں گرمی اور گرم موسم میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ آئی ایم ڈی کے مطابق بدھ کے دن دہلی میں نمی 43 فیصد سے 30 فیصد کے درمیان رہی۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی نے جمعرات کو کچھ مقامات پر گرمی کی لہر کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود آسمان کی پیش گوئی کی ہے اور ساتھ ہی ہلکی بارش کے ساتھ گرج چمک اور گرد آلود طوفان اور 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، یوپی، ہریانہ اور دہلی-این سی آر میں اگلے چند گھنٹوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے دہلی کے کچھ علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ نجف گڑھ، پالم اور آیا نگر میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار محکمہ موسمیات نے 30 مئی کو کیرالہ میں مانسون کی آمد کی امید ظاہر کی ہے۔ اس کے بعد ریاست میں موسلادھار بارش دیکھنے کو ملے گی۔ تاہم، کیرالہ پہلے ہی شدید بارش اور پانی جمع ہونے سے نبرد آزما ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined