نئی دہلی: میہل چوکسی کو ہندوستان واپس لانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو پائی اور اس حوالہ سے نجی طیارے کے ذریعے ڈومینیکا بھیجی گئی ٹیم خالی ہاتھ ہندوستان لوٹ آئی ہے۔ اطلاعت کے مطابق مفرور تاجر میہل چوکسی کی حوالگی سے متعلق دستاویزات کے ساتھ ڈومینیکا بھیجے گئے طیارے نے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح 8.10 بجے ڈومینیکا سے پرواز بھری۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق میہل چوکسی ابھی ڈومینیکا کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔ خیال رہے کہ ہندوستان میں پیدا ہونے والے میہل چوکسی نے انٹیگوا کی شہریت حاصل کر لی ہے۔ 23 مئی کو وہ ڈومینیکا میں پکڑا گیا تھا۔ اس پر غیر قانونی طریقہ سے ڈومینیکا میں داخل ہونے کا الزام ہے اور اس معاملہ کی عدالت میں سماعت بھی ہو رہی ہے۔
Published: undefined
ہندوستان افسران کی ایک تیم اسپیشل جیٹ کے ذریعے ڈومینیکا پہنچی تھی تاکہ میہل چوکسی کو ہندوستان لایا جا سکے اور عدالت میں دلائل پیش کئے جا سکیں۔ اب تازہ صورت حال کے مطابق اب میہل چوکسی کا اگلے مہینے تک ہندوستان واپس لایا جانا ممکن نہیں ہے۔ جمعرات کے روز ڈومینیکا کی عدالت نے اس معاملہ پر سماعت ملتوی کر دی تھی، اب مانا جا رہا ہے کہ اگلی سماعت یکم جولائی کو کی جائے گی۔
Published: undefined
ڈومینیکا میں میہل چوکسی کے تعلق سے دو الگ الگ عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں یہ کہا جا رہا ہے کہ جب تک یہ معاملات ختم نہیں ہوتے ہیں، اس وقت تک چوکسی کا ہندوستان آنا مشکل ہے۔ جمعرات کو ڈومینیکا کی عدالت نے اس معاملے میں سماعت ملتوی کر دی تھی، اب خیال کیا جا رہا ہے کہ اگلی سماعت یکم جولائی کو ہوگی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ پی این بی گھوٹالہ معاملہ میں ملزم میہل چوکسی 4 جنوری 2018 کو اپنے بھتیجے نیرو مودی کے ہمراہ ہندوستان سے فرار ہو گیا تھا۔ اس نے جنوری 2018 میں ہندوستان سے فرار ہونے سے پہلے 2017 میں ہی کیریبین جزیرے ککے شہر اینٹیگوا باربوڈا کی شہریت حاصل کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula