قومی خبریں

’جئے شری رام‘ کا نعرہ بلند کرنے والے اسٹوڈنٹ کو اسٹیج سے اتارنے والی ٹیچر معطل

اے بی ای ایس کالج غازی آباد کے ڈائریکٹر سنجے کمار سنگھ نے ایک ویڈیو جاری کر بتایا کہ معاملے کی جانچ کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، کمیٹی کے مشورہ پر دو فیکلٹی ممبر کو معطل کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جئے شری رام، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

جئے شری رام، تصویر سوشل میڈیا

 

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر غازی آباد کے ایک پرائیویٹ کالج کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اس ویڈیو میں ایک طالب علم اسٹیج پر ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگا رہا تھا، اور پھر اسے ایک خاتون ٹیچر اسٹیج سے اتر کر باہر جانے کو کہتی ہے۔ خاتون ٹیچر نے طالب علم کو ڈانٹتے ہوئے اسے ’گیٹ آؤٹ‘ کہتے ہوئے اسٹیج سے اتار دیا تھا۔ اب اس معاملے میں کالج انتظامیہ کی طرف سے سخت قدم اٹھاتے ہوئے خاتون ٹیچر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

اے بی ای ایس کالج غازی آباد کے ڈائریکٹر سنجے کمار سنگھ نے ایک ویڈیو جاری کر بتایا ہے کہ ’’میری جانکاری میں کل ایک ویڈیو آئی تھی۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہم نے ایک اعلیٰ سطحی جانچ کمیٹی تشکیل دی۔ کالج انتظامیہ کی طرف سے کمیٹی کو 24 گھنٹے کے اندر اپنا مشورہ دینے کی ہدایت دی گئی تھی۔ کمیٹی کے مشورہ کی بنیاد پر دو فیکلٹی ممبر کو کالج سے معطل کر دیا گیا ہے۔ ایسا اس لیے کیا گیا کیونکہ ان کا سلوک مناسب نہیں پایا گیا۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جمعہ کے روز مذکورہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو کہ غازی آباد واقع اے بی ای ایس کالج کی تھی۔ ایک ثقافتی پروگرام کے دوران اسٹیج سے ایک طالب علم نے ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگایا۔ طالب علم کے ایسا کرنے پر ایک خاتون ٹیچر فوراً اٹھ کر اسٹیج کے پاس گئیں اور اسے ایسا کرنے سے منع کیا۔ ٹیچر نے کہا کہ یہ جگہ نعرہ بازی کرنے کے لیے نہیں ہے۔ اس کے بعد انھوں نے ’آؤٹ‘ کہتے ہوئے طالب علم کو اسٹیج سے نیچے اتار دیا۔

Published: undefined

ایک دیگر وائرل ویڈیو میں ٹیچر نے کہا تھا کہ اسٹیج سے نعرہ بازی کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس معاملے میں غازی آباد پولیس کمشنریٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’تھانہ انچارج کراسنگ ریپبلک کو جانچ کر ضروری کارروائی کے لیے ہدایت دی گئی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined