کولمبو: افغانستان پر طالبان کے قبضہ کے بعد ہندوستان کے ایک اور پڑوسی ملک سری لنکا نے بیان دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان اپنے وعدوں پر کھرا اترے گا۔ سری لنکا نے طالبان کے بدلے ہوئے نرم رخ کا خیر مقدم کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھی طالبان کے تسلط کا خیر مقدم کیا جا چکا ہے۔
Published: undefined
ایک رپورٹ کے مطابق سری لنکا نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان پر قبضہ کے بعد طالبان عام معافی دینے، خواتین کے حقوق کی حفاظت کرنے اور کسی بھی غیر ملکی کو نقصان نہیں پہنچانے کے اپنے وعدوں پر قائم رہے گا۔ طالبان نے حال ہی میں پریس کانفرنس کر کے خواتین کو حقوق فراہم کرنے، میڈیا کی آزادی کا احترام کرنے اور گزشتہ حکومت کی حمایت کرنے والوں کو معاف کر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ طالبان نے بھی وعدہ کیا تھا کہ ان کے دور اقتدار میں افغانستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دیا جائے گا۔
Published: undefined
طالبان کے اس بدلے ہوئے رخ سے دنیا حیران رہ گئی تھی اور اسی ضمن میں سری لنکا کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ سری لنکا کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان میں اس کے جو شہری پھنسے ہوئے ہیں انہیں نکالنے کے لئے امریکہ، برطانکہ، ہندوستان، پاکستان اور اقوام متحدہ مدد کریں۔
Published: undefined
طالبان کی طرف سے افغانستان پر کنٹرول کرنے کے بعد اپنے پہلے رد عمل میں سری لنکا کی وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ تحریک طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کئے گئے اپنے وعدوں کا احترام کرے گا۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا، ’’سری لنکا یہ جان کر خوش ہے کہ طالبان نے عام معافی کی پیش کش کی ہے اور کسی بھی غیر ملکی شہری کو نقصان نہیں پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔ ایسے ہم طالبان سے اپنے وعدوں کو نبھانے کی اپیل کرتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined