آگرہ: تاج محل کی خوبصورتی پر فدا ہونے والے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ہندوستان کی خوشحال اور متنوع ثقافت کا نمونہ ہے۔ ہندوستان کے دو روزہ دورے کے تحت پیر کو آگرہ پہنچے ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک گھنٹہ تاج محل کے احاطے میں گزارا۔ ٹرمپ اپنی بیگم میلانیا کا ہاتھ تھامے گائڈ سے انمول ورثے کے بارے میں معلومات حاصل کررہے تھے، وہیں ان کی بیٹی اور صلاح کار ایوانکا اپنے شوہر جیریڈ کشنر کے ساتھ تاج کی خوبصورتی کو دزدیدہ نگاہوں سے دیکھ رہی تھیں۔اس درمیان انہوں نے اپنے فون سے کئی فوٹوز بھی لئے۔
Published: undefined
تاج محل پہنچ کر امریکی صدر نے ویزیٹر بک میں ایک پیغام بھی لکھا۔ انھوں نے جو کچھ انگریزی میں تحریر کیا اس کا اردو ترجمہ کچھ اس طرح ہے’’تاج محل ہمیں متاثر اور حیران کرتا ہے۔اسے وقت میں قید کر کے نہیں رکھا جاسکتا۔ تاج ہندوستان کے خوشحال اور متنوع تہذیب کا جیتاجاگتا ثبوت ہے۔شکریہ ہندوستان۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل ہند-امریکہ کے رشتوں میں مضبوطی فراہم کرنے کا اشارہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے تاج محل میں داخلے سے قبل اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’’امریکہ اور ہندوستان اپنے ممالک کو مضبوط بنائیں گے۔ اپنے لوگوں کو احترام فراہم کریں گے۔بڑے سپنے دیکھنے والوں کو اور بڑا بنائیں گے اور اپنا مستقبل پہلے سے کہیں زیادہ روشن بنائیں گے۔ یہ تو ابھی آغاز ہے‘‘۔
Published: undefined
دلچسپ بات یہ ہے کہ گجرات پہنچنے پر ٹرمپ نے ہندی میں ایک ٹوئٹ بھی کیا تھا جس میں انھوں نے لکھا تھا ’’خاتون اول اور میں اس ملک کے ہر شہری کو ایک پیغام دینے کے لئے دنیا کا 8000 میل کا چکر لگا کر یہاں آئے ہیں۔ امریکہ ہندوستان سے پیارکرتا ہے۔امریکہ ہندوستان کا احترام کرتا ہے۔ اور امریکہ کے لوگ ہمیشہ ہندوستان کے لوگوں کے سچے اور مخلص دوست رہیں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز