قومی خبریں

ٹاڈا عدالت نے 1993 بم دھماکوں کے ملزم عبدالکریم ٹنڈا کو بری کر دیا

عبدالکریم ٹنڈا کو 2013 میں نیپال کی سرحد سے حراست میں لیا گیا تھا۔ 1993 میں مختلف مقامات پر متواتر بم دھماکے کیے گئے تھے، جن کا الزام عبدالکریم ٹنڈا پر عائد کیا گیا تھا

<div class="paragraphs"><p>عبدالکریم ٹنڈا کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

عبدالکریم ٹنڈا کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

 
UP_AS

اجمیر: انسداد دہشت گردی سے متعلق ’ٹاڈا‘ کی ایک عدالت نے 1993 کے دھماکوں کے ملزم عبدالکریم ٹنڈا کو بری کر دیا ہے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق، راجستھان کے اجمیر کی ٹاڈا عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عبدلکریم ٹنڈا کے خلاف کوئی ثبوت نہیں پایا گیا۔ عدالت نے حادثہ کے 31 سال بعد یہ فیصلہ سنایا ہے۔

Published: undefined

ٹاڈا عدالت کے جج مہاویر پرساد گپتا نے اس معاملہ میں جہاں عبدالکریم ٹنڈا کو بری کر دیا گیا ہے، وہیں دو ملزمان عرفان اور حمیدالدین کو مجرم قرار دیا اور دونوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ، محمد یوسف، محمد سلیم، محمد نصرالدین اور محمد ظہیرالدین کو سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ عبدالکریم ٹنڈا کو سن 2013 میں نیپال کی سرحد سے حراست میں لیا گیا تھا۔ 1993 میں حیدرآباد، کانپور، لکھنؤ، سورت، ممبئی میں کچھ ٹرینوں میں مسلسل بم دھماکے ہوئے تھے۔ ان دھماکوں کا الزام کریم ٹنڈا کے علاوہ عرفان اور حمیدالدین پر بھی عائد کیا گیا تھا۔

Published: undefined

اس معاملے میں ملزم حمیدالدین کو 10 جنوری 2010 کو حراست میں لیا گیا تھا۔ تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے اُس وقت فرد جرم پیش کر دی تھی۔ اس کے بعد ملزم عرفان احمد کو گرفتار کیا گیا۔ سی بی آئی نے ارفان کے خلاف اضافی فرد جرم پیش کی تھی، جبیہ عبد الکریم ٹنڈا کو 10 جنوری 2014 کو گرفتار کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined