قومی خبریں

اروند کیجریوال کی گرفتاری کی قانونی حیثیت پر سپریم کورٹ آج سنائے گا فیصلہ

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر آج سپریم کورٹ اپنا فیصلہ سنائے گا۔ یہ فیصلہ جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ سنائے گی

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / تصویر: آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر آج سپریم کورٹ اپنا فیصلہ سنائے گا۔ یہ فیصلہ جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ سنائے گی۔ خیال رہے کہ اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو دہلی کی شراب پالیسی میں مبینہ گھپلے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Published: undefined

قبل ازیں، کیجریوال نے گرفتاری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا لیکن ان کی عرضی کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے 17 مئی کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔

اس معاملے میں کیجریوال کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے سوال اٹھایا تھا کہ کیجریوال کو پھنسانے کے لیے ای ڈی نے 9 گواہوں کے بیانات کو نظر انداز کیا اور صرف ایک بیان کو ترجیح دی۔ انہوں نے گواہ کے بیان کی صداقت پر بھی سوالات اٹھائے تھے اور کہا تھا کہ پی شرتھ ریڈی جنہوں نے کجریوال کے خلاف بیان دیا تھا، نے انتخابی بانڈز کے ذریعے بھارتیہ جنتا پارٹی کو چندہ دیا تھا۔

Published: undefined

ای ڈی نے الزام لگایا ہے کہ رشوت کی رقم کا استعمال گوا اور پنجاب کے اسمبلی انتخابات میں کیا گیا تھا۔ لوک سبھا انتخابات سے قبل سپریم کورٹ نے 10 مئی کو اروند کیجریوال کو انتخابی مہم کے لیے فوری راحت دیتے ہوئے 2 جون تک 21 دن کے لیے عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس مدت کے مکمل ہونے پر کیجریوال کو دوبارہ جیل جانا پڑا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined