قومی خبریں

منی پور میں تشدد اور خواتین کی برہنہ پریڈ معاملہ میں سپریم کورٹ پیر کو کرے گا سماعت

رپورٹ کے مطابق سی جے آئی (چیف جسٹس آف انڈیا) ڈی وائی چندر چوڑ آج دستیاب نہیں ہیں، لہذا اب اس معاملے کی سماعت پیر کو ہوگی

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: منی پور میں تشدد اور خواتین کی برہنہ پریڈ کے معاملے میں سپریم کورٹ میں آج سماعت نہیں ہو سکے گی۔ رپورٹ کے مطابق سی جے آئی (چیف جسٹس آف انڈیا) ڈی وائی چندر چوڑ آج دستیاب نہیں ہیں، لہذا اب اس معاملے کی سماعت پیر کو ہوگی۔

Published: undefined

قبل ازیں وزارت داخلہ نے جمعرات کو سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے بتایا کہ منی پور وائرل ویڈیو (برہنہ پریڈ) کیس کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپ دی گئی ہے۔ ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس موبائل سے ویڈیو بنائی گئی تھی وہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کیس کی سماعت منی پور سے باہر ہوگی۔

Published: undefined

وہیں، مرکزی حکومت کے مطابق منی پور میں تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے اور 18 جولائی کے بعد سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔ نیز وزارت داخلہ میتئی اور کوکی تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ حالات کو معمول پر لانے کے لیے مسلسل بات چیت جاری ہے۔ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے یہ تمام معلومات فراہم کی ہیں۔

Published: undefined

حکومت نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ مقدمے کی کارروائی 6 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی جائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ جمعرات کو منی پور میں خواتین کے ساتھ بربریت کا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملک کی سپریم کورٹ نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیا تھا اور مرکز اور منی پور حکومت سے کہا تھا کہ یا تو آپ کارروائی کریں یا ہم کریں گے!

Published: undefined

منی پور کے وائرل ویڈیو معاملے میں اب تک 7 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ کانگ پوکپی ضلع میں 4 مئی کو ایک ہجوم کے ذریعہ دو خواتین کو برہنہ کرکے پریڈ کرنے کا واقعہ کا انکشاف 19 جولائی کو منظر عام پر آنے واالی ویڈیو کے ذریعے ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined