نئی دہلی: سپریم کورٹ میں یوپی میں زور آور لیڈر عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل پر سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت نے یوپی حکومت سے 2017 سے اب تک 183 انکاؤنٹرس کی تفصیلات دینے کو کہا ہے۔ عدالت نے یوپی حکومت سے پوچھا ہے کہ انکاؤنٹر کی نگرانی کا کیا نظام ہے؟ کیا انکاؤنٹر میں این ایچ آر سی اور سپریم کورٹ کے رہنما خطوط پر عمل کیا گیا؟
Published: undefined
یوپی حکومت سے چار ہفتوں میں اسٹیٹس رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے عتیق کی بہن عائشہ نوری کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے یوپی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔
Published: undefined
دوران سماعت جسٹس نے کہا کہ تشویشناک بات ہے کہ جیل میں واقعات کیوں ہو رہے ہیں، عدالتی حراست میں بھی واقعات ہو رہے ہیں۔ جب ایسا ہوتا ہے تو اس سے لوگوں کا اعتماد مجروح ہوتا ہے۔ ہم یہاں تحقیقات کے لیے نہیں بیٹھے ہیں لیکن جاننا چاہتے ہیں کہ کوئی نظام موجود ہے یا نہیں، ایسا کیوں ہو رہا ہے؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined