نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن فار رفیوجی (یو این ایچ سی آر) سے رجسٹرڈ روہنگیا سمیت پناہ گزینوں اور پناہ کے متلاشیوں کے لیے خوراک کی حفاظت کی عرضی پر پیر کو مرکز اور کئی دیگر ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور اے ایس بوپنا کی بینچ نے وکیل فیضل ابدالی کی عرضی پر مرکز اور دیگر ریاستوں سے جواب طلب کیا ہے۔
Published: undefined
درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ امیہ شکلا کی جانب سے دائر عرضی میں دلیل دی گئی ہے کہ آئین کے تحت دیے گئے بنیادی حقوق کے تحت دیگر شہریوں کے ساتھ مہاجرین کو بھی غذائی تحفظ کا حق حاصل ہے۔ یہ مہاجرین عالمی وباکورونا کے بعد نافذ ہونے والے ’لاک ڈاؤن‘ کے بعد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان کے سامنے دو وقت کی روٹی کا انتظام کر پانا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ایسے میں فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت ان کی مدد کی جانی چاہیے۔
Published: undefined
عرضی میں دعویٰ کیا گیا کہ یو این ایچ سی آر کے گذشتہ سال جنوری تک 210201 مہاجرین اور پناہ کے متلاشی ہندوستان میں مقیم ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق سری لنکا اور تبت سے ہے۔ مہاجرین میں افغان، روہنگیا، عراقی وغیرہ شامل ہیں۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں 17000 پناہ گزین اور پناہ کے متلاشی رہ رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز