قومی خبریں

واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سپریم کورٹ نے جاری کیا خصوصی حکم

عدالت عظمیٰ آج دو طلبا کرمنیہ سنگھ سرین اور شریا سیٹھی کی طرف سے داخل عرضیوں پر سماعت کر رہی تھی جنھوں نے واٹس ایپ کی طرف سے فیس بک اور دیگر کو صارف ڈاٹا شیئر کرنے کو چیلنج پیش کیا تھا۔

واٹس ایپ / آئی اے این ایس
واٹس ایپ / آئی اے این ایس 

سپریم کورٹ نے واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر یکم فروری کو سماعت کی۔ اس دوران عدالت عظمیٰ نے حکومت کی اس یقین دہانی کو نوٹ کیا کہ مارچ ماہ میں پارلیمنٹ میں نیا ڈاٹا پروٹیکشن بل لایا جائے گا۔ اس کے پیش نظر عدالت نے واٹس ایپ کو خصوصی حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اس حلف نامہ کا میڈیا میں وسیع طور پر اشتہار کرے اور بتائے کہ لوگ اس کی 2021 کی پرائیویسی پالیسی کو ماننے کے لیے فی الحال مجبور نہیں ہیں۔

Published: undefined

اس سلسلے میں ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ پر ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے واٹس ایپ کو 2021 میں حکومت کو دی گئی اپنی انڈرٹیکنگ کا میڈیا میں اشتہار کرنے کے لیے قدم اٹھائے۔ عدالت نے پانچ اخبارات میں باضابطہ اشتہار دینے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ آج دو طلبا کرمنیہ سنگھ سرین اور شریا سیٹھی کی طرف سے داخل عرضیوں پر سماعت کر رہی تھی جنھوں نے واٹس ایپ کی طرف سے فیس بک اور دیگر کو صارف ڈاٹا شیئر کرنے کو چیلنج پیش کیا تھا۔ اس معاملے پر سپریم کورٹ نے 31 جنوری کو کہا تھا کہ وہ بجٹ اجلاس میں ڈاٹا سیکورٹی بل پیش کیے جانے کے بعد واٹس ایپ کی بنیادی کمپنی فیس بک اور دیگر کے ساتھ صارفین کے ڈاٹا شیئر کرنے کی پالیسی کو چیلنج کرنے والی عرضی پر غور کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined