قومی خبریں

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو دیا جھٹکا، ای ڈی ڈائریکٹر سنجے مشرا کی مدت کار میں تخفیف

حکومت کی تقرری کے مطابق سنجے مشرا 18 نومبر کو سبکدوش ہوتے، لیکن اب عدالتی فیصلہ کے بعد وہ ای ڈی ڈائریکٹر عہدہ پر 31 جولائی تک ہی رہ پائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس

 

سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) چیف سنجے مشرا کی مدت کار میں توسیع معاملہ پر آج مرکزی حکومت کو شدید جھٹکا دیا۔ عدالت عظمیٰ نے ای ڈی ڈائریکٹر سنجے مشرا کی مدت کار میں تخفیف کر دی ہے۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ سنجے مشرا کی مدت کار 31 جولائی تک ہی رہے گی اور مرکزی حکومت 15 دن میں ای ڈی کے نئے ڈائریکٹر کی تقرری کر سکتی ہے۔

Published: undefined

دراصل مرکزی حکومت نے لگاتار تیسری بار سنجے مشرا کی مدت کار کو بڑھا دیا تھا۔ حکومت کی تقرری کے مطابق سنجے مشرا 18 نومبر کو سبکدوش ہوتے، لیکن اب عدالتی فیصلہ کے بعد وہ اس عہدہ پر 31 جولائی تک ہی رہ پائیں گے۔ حکومت کی طرف سے ای ڈی ڈائریکٹر کی مدت کار کو بڑھائے جانے پر کہا کہ قانون بنانے کی طاقت حکومت کے پاس ہے، لیکن یہ توسیع ناجائز اور موجودہ ڈائریکٹر 31 جولائی تک ہی ای ڈی میں رہیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے سنجے مشرا کو پہلی مرتبہ 18 نومبر 2018 کو ای ڈی کا ڈائریکٹر بنایا تھا۔ اس کے بعد حکومت نے درمیان میں ایک-ایک سال کے لیے ان کی مدت کار میں مزید توسیع کر دی تھی۔ مشرا کی لگاتار تیسری بار تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت مین عرضی داخل کی گئی تھی جس پر سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 12 دسمبر کو حکومت سے جواب مانگا تھا۔ اس کے بعد عدالت نے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے 8 مئی کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined