نئی دہلی: سپریم کورٹ کالجیم نے بامبے ہائی کورٹ کے جج کے طور پر تقرری کے لئے تین وکلاء کے ناموں کی سفارش کی ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی زیر صدارت کالجیم نے ایڈوکیٹ شیلیش پرمود برہمے، فردوس فیروز پونے والا اور جتیندر شانتی لال جین کو ہائی کورٹ کے ججوں کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی ہے۔
Published: undefined
سپریم کورٹ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 مئی 2023 کو ہونے والی کالجیم میٹنگ میں تینوں وکلاء کو جج مقرر کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بیان کے مطابق، ان سفارشات سے متعلق دستاویزات مرکزی وزارت قانون و انصاف نے 26 اپریل 2023 کو سپریم کورٹ کو بھیجے تھے۔
Published: undefined
کالجیم نے اس حقیقت کا بھی نوٹس کیا کہ مہاراشٹر اور گوا کے گورنروں اور وزرائے اعلیٰ نے تینوں وکلاء کے ناموں کی سفارشات کے لیے اپنی رضامندی دی ہے۔ کالجیم کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بامبے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے 26 ستمبر 2022 کو ان تینوں وکلاء کو جج کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز