عدالت عظمیٰ نے آج ’وَن رینک، وَن پنشن‘ (او آر او پی) سے جڑے ایک معاملے پر سماعت کے دوران مرکزی حکومت کو سخت پھٹکار لگائی ہے۔ دراصل عدالت نے کچھ سال قبل ’وَن رینک، وَن پنشن‘ منصوبہ کے مطابق فوج سے سبکدوش ہوئے مستقل کپتانوں کو بقایہ ادائیگی کرنے کا حکم سنایا تھا۔ لیکن بقایہ پنشن پر سالوں تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا، جس کی وجہ سے سپریم کورٹ نے آج مرکز کو ڈانٹ لگائی۔ ساتھ ہی عدالت نے مرکزی حکومت پر 2 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
Published: undefined
جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس آر مہادیون کی بنچ نے اس معاملے میں آج سماعت کی۔ بنچ نے سبکدوش افسران کی پنشن معاملے میں موجود سبھی رخنات کو دور کرنے کے لیے مرکز کو 14 نومبر تک کا وقت دیا ہے۔ یعنی ساڑھے تین مہینے میں مرکزی حکومت کو سبھی پیچیدگیوں کو ختم کر سبکدوش کپتانوں کو پنشن کی ادائیگی کا راستہ ہموار کرنا ہوگا۔ اس معاملے میں آئندہ سماعت کے لیے سپریم کورٹ نے 25 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
Published: undefined
آج سماعت کے دوران بنچ نے واضح لفظوں میں کہا کہ مرکز نے گزشتہ حکم کی تعمیل نہیں کی، جس کے لیے اسے 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ یہ رقم فوج کے فلاح فنڈ میں جمع کی جائے گی۔ ساتھ ہی عدالت نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر 14 نومبر تک فیصلہ نہیں لیا گیا تو وہ سبکدوش مستقل کپتانوں کی 10 فیصد پنشن بڑھانے کی ہدایت جاری کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined