سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے 5 اگست کو جموں و کشمیر کی تاریخ کا ’سیاہ دن‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال قبل آج کے دن جموں و کشمیر کے لوگوں پر ڈھائے گئے مصائب کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے انتہا مظالم و نا انصافی کے بیچ اپنے وجود کو قائم رکھنے کے لئے مزاحمت کے سوا کوئی دوسرا چارہ ہی نہیں ہوتا ہے۔ موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔
Published: undefined
ان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’دو سال قبل آج ہی کے روز اس ’سیاہ دن‘ پر جموں و کشمیر کے لوگوں پر ڈھائے گئے مصائب کو بیان کرنے کے لئے الفاظ کافی ہیں نہ تصاویر، جب بے انتہا جبر وظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہوں اور نا انصافی روا رکھی جا رہی ہو تو اپنے وجود کو قائم رکھنے کے لئے مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا ہے‘۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے پانچ اگست 2019 کو جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو منسوخ کرنے اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے لئے تھے۔ اس فیصلے سے ایک روز قبل ہی جہاں جموں وکشمیر کے سیاسی لیڈروں بشمول نشینل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو نظر بند کر دیا گیا تھا وہیں وادی کشمیر میں ہر سو سناٹا چھا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز