قومی خبریں

شیئر بازار میں تیسرے دن بھی گراوٹ درج، چوطرفہ فروخت کا اثر

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 286.91 گر کر 59126.36 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 93.15 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17618.15 پوائنٹس پر رہا۔

شیئر بازار
شیئر بازار 

ممبئی: عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر، پاور گرڈ، ایشین پینٹ، ایکسس بینک، بجاج آٹو، ایس بی آئی سمیت دیگر کمپنیوں میں ہوئی فروخت کے دباؤ کے باعث آج تیسرے دن شیئر بازار میں تقریباً نصف فیصد تک کی گراوٹ رہی۔

Published: undefined

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 286.91 گر کر 59126.36 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 93.15 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17618.15 پوائنٹس پر رہا۔ تاہم بڑی کمپنیوں کے مقابلے چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں ہوئی خریداری نے مارکیٹ کو مزید گرنے سے بچایا۔ اس دوران بی ایس ای کا مڈکیپ 0.33 فیصد اضافے کے ساتھ 25253.09 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.56 اضافے کے ساتھ 28081.74 پوائنٹس پر رہا۔

Published: undefined

بی ایس ای پر کل 3424 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1842 عروج پر تھے جبکہ 1432 گراوٹ پر تھے جبکہ 150 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای پر 40 کمپنیوں کے حصص کے دام گر گئے جبکہ صرف نو میں تیزی رہی۔ بیرون ملک بازاروں میں ملا جلا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.32 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.90 فیصد، جرمنی کا ڈییکس 0.11، جاپان کا نکئی 0.31 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.36 فیصد کمزور رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined